یمنی صدرکااقتدارسے مشروط علیحدگی کا اعلان

Posted on ۲۴ اپریل ۲۰۱۱ by editor

یمن میں صدر کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں اب تک کم از کم ایک سو بیس افراد جابحق اورہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔

عمان (نیوزڈیسک) یمن کے صدر علی عبداللہ صالح نے تیس روز کے عبوری منصوبے کے تحت اقتدار سے علیحدگی پر رضامندگی ظاہر کر دی ہے۔ دارالحکومت صنعاء میں حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ خلیجی ریاستوں کی طرف سے بنائے گئے منصوبے کو یمنی حکومت نے قبول کر لیا ہے۔ سعودی عرب کی قیادت میں خلیجِ فارس کی عرب حکومتوں نے یمن کے آمر علی عبداللہ صالح کو اقتدار سے دستبرداری کی صورت میں مقدمات سے استشنیٰ دلوانے کے مطالبے کو یمن کی حزبِ اختلاف سے منظور کرالیا ہے،اس منصوبے کے تحت حزبِ اختلاف سے یہ معاہدہ ہوجانے کے بعد کہ صدر عبداللہ صالح پر اقتدار سے دستبرداری کے بعد کسی قسم کا اُن پر مقدمہ نہیں بنایا جائے گا وہ ایک ماہ بعد اقتدار اپنے نائب کے سپرد کردیں گے

اگر علی صالح اقتدار سے علیحدہ ہو جاتے ہیں تو وہ تیونس کے زین العابدین اور مصر کے حسنی مبارک کے بعد تیسرے عرب رہنما ہوں گے جنہوں نے عوامی احتجاج کے بعد اقتدار چھوڑا،تاہم یہ اس لحاظ سے منفرد حثیت کے حامل ہونگے کہ سعودی شاہ کی کوششوں سے وہ ہر قسم کے مقدمات سے مبرا ہونگےجبکہ یمنی عوام صدر صالح پر بدعنوانی قومی دولت کی لوٹ مار اور  قتل جیسے سنگین الزمات کے تحت آزاد عدلیہ میں مقدمہ چلانے کی خواہشمند ہیں۔ ابھی تک حزبِ اختلاف نے صدر کی پیشکش پر کوئی ردِ عمل نہیں دیا ہے،حزبِ اختلاف یہ کہتی رہی ہے کہ وہ صدر صالح اور ان کے خاندان کو قانونی استثنیٰ نہیں دے گی

امریکہ نے اس اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اقتدار کی پرامن منتقلی کا عمل فوری شروع کرنے کو کہا ہے۔ یمن میں صدر کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں اب تک کم از کم ایک سو بیس افراد جابحق اورہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔

خیلجِ فارس کی عرب حکومتوں کے امن منصوبے کے تحت صدر صالح کے 30 سالہ اقتدار کے خاتمے کے بعد نائب صدر کی قیادت میں تشکیل دی جانے والی قومی حکومت میں نصف نشستیں حکمران جماعت کو ، 40 فی صد حزب مخالف اتحاد کو جب کہ بقیہ دس فی صد نشتیں ان پارٹیوں کو دی جائیں گی جو کسی اتحاد میں شریک نہیں ہیں۔

2 Comments For This Post

  1. credit basics Says:

    Wow! This could be one particular of the most helpful blogs We’ve ever arrive across on this subject. Basically Excellent. I am also an expert in this topic so I can understand your hard work.

  2. Chase Online Says:

    I feel the same about kids as you. it would be hard for me to give up my lifestyle and doing things when I want to. Its a big choice and I know with my career it makes it harder because I love my job.

Leave a Reply

You must be logged in to post a comment.

Advertise Here
Advertise Here

SEO Powered By SEOPressor