Archive | مئی ، ۲۰۱۱

امریکا کےساتھ مفاہمت کی یادداشتیں منسوخ ہوں گی :رانا ثنا اللہ

امریکا کےساتھ مفاہمت کی یادداشتیں منسوخ ہوں گی :رانا ثنا اللہ

Posted on ۲۰ مئی ۲۰۱۱ by admin

پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے امریکہ کے ساتھ تمام ایم او یوزمنسوخ کرنےکا فیصلہ کرلیا ہے۔

پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنااللہ کے مطابق گذشتہ روز وزیراعلٰی محمد شہبازشریف کی صدارت میں کابینہ کااجلاس ہوا جس میں امریکہ کے ساتھ کئے گئے 6معاہدے منسوخ کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں غیر ملکی امداد ترک کرکے اپنے پاوں پر کھڑے ہونے کا عزم کیا گیا ۔واضح رہے کہ چند روز قبل پنجاب کابینہ کے اجلاس میں بیرونی امداد نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

Comments (4)

کراچی: القاعدہ کا سینیئر رہنماء گرفتار

کراچی: القاعدہ کا سینیئر رہنماء گرفتار

Posted on ۱۷ مئی ۲۰۱۱ by editor

صہیب المکی پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقے میں سرگرم القاعدہ رہنماؤں کی براہِ راست ماتحتی میں کام کر رہا تھا۔

کراچی (میزان نیوز) پاک فوج کومنگل کے روز کراچی میں القائدہ کیخلاف ربردست کامیابی ملی ہے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری کردہ ایک مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ القاعدہ کے سینیئر رہنما ابو صہیب المکی کو کراچی سے گرفتار کر لیا گیا  محمد علی قاسم یعقوب المعروف ابو صہیب المکی کو سکیورٹی ایجنسیوں نے پاکستان کے سب سےبڑے کراچی سے حراست میں لیا ہے۔ بیان کے مطابق ابو صہیب المکی کا تعلق یمن سے ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ القاعدہ رہنما سے ہونے والی ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ وہ پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقے میں سرگرم القاعدہ رہنماؤں کی براہِ راست ماتحتی میں کام کر رہا تھا۔ آئی ایس پی آر نے ابو صہیب المکی کی گرفتاری سے خطے میں القاعدہ کے نیٹ ورک اور آپریشنز کو سامنے لانے میں مدد ملے گی۔

یہ کراچی سے کسی اہم القاعدہ رہنما کی گرفتاری کا پہلا واقعہ نہیں۔ اس سے قبل ستمبر دو ہزار دو میں کراچی سے پاکستانی سکیورٹی دستوں نے امریکی انٹیلیجنس کی مدد سے رمزی بن الشبہ نامی القاعدہ رہنما کو ایک مقابلے کے بعد گرفتار کیا تھا۔

خیال رہے کہ حال ہی میں عسکری ذرائع نے بی بی سی اردو کو بتایا تھا کہ فوج کے خفیہ اداروں نے ایبٹ آباد میں القاعدہ کے رہنما اسامہ بن دلان کی ہلاکت کے بعد اس تنظیم کی حمایت کرنے والے افراد کی تلاش کے سلسلے میں مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کیا ہے۔

اس آپریشن کی خاص بات یہ ہے کہ یہ خالصتاً عسکری خفیہ اداروں کا آپریشن ہے اور اس میں سویلین خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔

Comments (0)

کوئٹہ: پانچ مبینہ خودکش بمبارہلاک

کوئٹہ: پانچ مبینہ خودکش بمبارہلاک

Posted on ۱۷ مئی ۲۰۱۱ by editor

 

ہلاک ہونے والوں میں تین خواتین بھی شامل ہیں اور یہ لوگ شکل و صورت سے ازبک یا چیچن معلوم ہوتے ہیں،کرنل فیصل

کوئٹہ (نیوزڈیسک) پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان میں منگل کو سکیورٹی فورسز نے خواتین سمیت پانچ مبینہ خودکش بمباروں کو گھیرے میں لے کر ہلاک کر دیا،نیم فوجی سکیورٹی فورسز ’فرنٹیئر کور (ایف سی)‘ اور پولیس کے اعلیٰ حکام نے بتایا کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے کلے خیزی میں ہلاک کیے گئے مشتبہ افراد کے پاس دستی بم موجود تھے اور اُنھوں نے بظاہر اپنے جسم سے بارودی مواد بھی باندھ رکھا تھا۔

ایف سی کے ایک اعلیٰ افسر کرنل فیصل نے جائے وقوعہ پر ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں تین خواتین بھی شامل ہیں اور یہ لوگ شکل و صورت سے ازبک یا چیچن معلوم ہوتے ہیں۔

اس موقع پر کوئٹہ پولیس کے سربراہ داؤد جونیجو کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں کی طرف سے رکنے کی ہدایت پر ان پانچوں افراد نے فرار ہونے کی کوشش کی اور ایک چیک پوسٹ کے قریب پہنچنے پر سکیورٹی اہلکاروں نے اُن پر فائرنگ کر دی۔

داؤد جونیجو کے مطابق مشتبہ افراد سرحدی علاقے چمن کی طرف سے آئے تھے تاہم فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ آیا وہ افغانستان کے راستے پاکستان میں داخلے ہوئے تھے یا نہیں۔

Comments (0)

america- taliban dio

قطر:امریکہ اور طالبان میں خفیہ مذاکرات

Posted on ۱۷ مئی ۲۰۱۱ by editor

طالبان نے گوانتا ناموبے میں قید 20 افراد کی رہائی،اتحادی افواج کےانخلا اورافغان سیاست میں اہم کردار حاصل کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے

واشنگٹن (میزان ڈیسک) امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہےکہ اوباما انتظامیہ نے طالبان کے ساتھ مذکرات کا عمل تیز کر دیا ہے اور امریکا کا خیال ہے کہ طالبان سے مذاکرات کے لیے اب پاکستان اہم نہیں ہے

امریکی اخبار کے مطابق امریکی انتظامیہ طالبان سے براہ راست مذاکرات کر رہی ہے۔ نو دن پہلے قطراور جرمنی میں ملا محمد عمر کے قریبی ساتھیوں سے مذاکرات کیے گئے جن میں عرب اور یورپی ممالک کے غیر سیاسی افراد نے مدد کی ۔ اخبار کے مطابق امریکی حکام طالبان کا قطر میں مذاکرات کا سنٹر قائم کرنے پر رضامند ہوگئے ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کیلئے امریکی ایلچی مارک گراسمین مذاکرات میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ طالبان نے امریکا سے گوانتا ناموبے میں قید 20 افراد کی رہائی،اتحادی افواج کے انخلا اور افغان سیاست میں اہم کردار حاصل کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ اخبار نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ افغانستان میں پرانے کمانڈروں کی ہلاکت کے بعد ملا عمر کو بھی اپنا کنٹرول ختم ہونے کا خدشہ ہے۔ امریکی حکام کا خیال ہے کہ طالبان سے مذاکرات کے لیے پاکستان کی معاونت ضروری نہیں جبکہ طالبان بھی پاکستان کے بغیر مذاکرات جاری رکھنے پر رضامند ہیں ۔

Comments (0)

pak- afghan b

پاکستانی مورچے پرامریکی ہیلی کاپٹرزکی فائرنگ

Posted on ۱۷ مئی ۲۰۱۱ by editor

مورچے میں موجود دو سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے، ایک کی حالت نازک ہے۔ پاک افغان سرحد پر کچھ عرصےسے کشیدگی

پشاور (میزان نیوز) پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان کی سرحد پر قائم ایک پاکستانی مورچے پر امریکی گن شپ ہیلی کاپٹرز کی فائرنگ سے دو سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں دتہ خیل کے علاقے وچہ دیدی میں منگل کی صبح نو بجے کے قریب پیش آیا۔ انتظامیہ کے مطابق امریکی ہیلی کاپٹرز نے افغان علاقے سے ہی پاکستانی مورچے کو نشانہ بنایا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں مورچے میں موجود دو سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں میران شاہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے اہلکاروں میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔

خیال رہے کہ دتہ خیل کے علاقے میں سرحد پار سے پاکستانی علاقے کو نشانہ بنائے جانے کا یہ رواں ماہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل گیارہ مئی کو دتہ خیل میں زوئے سیدگی کے مقام پر رات کے وقت افغان سرزمین سے کئی میزائل داغے گئے تھے جس میں عام شہریوں کے مکانات نشانہ بنے تھے اور تین افراد ہلاک بھی ہوئے تھے۔

پاک افغان سرحد کے دونوں جانب گزشتہ کچھ عرصے کے دوران فائرنگ اور گولہ باری کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے تاہم ان واقعات پر پاکستان اور افغانستان کی حکومتوں کی جانب سے کسی خاص ردِعمل کا اظہار نہیں کیا گیا ہے۔

Comments (0)

اسامہ ہلاکت سے پہلے امریکی قیدی تھا: احمدی نژاد

Tags: , , , , ,

اسامہ ہلاکت سے پہلے امریکی قیدی تھا: احمدی نژاد

Posted on ۱۷ مئی ۲۰۱۱ by admin

ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے دعویٰ کہا ہے کہ اسامہ بن لادن ہلاکت سے پہلے امریکی قیدی تھا، حکومت نے اوباما کو دوبارہ صدر بنوانے کے لئے اسے ہلاک کیا۔

سرکاری ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ اس بات کی ٹھوس معلومات ہیں کہ اسامہ طویل عرصے سے امریکی قید میں تھا، اوباما انتظامیہ نے اس کی ہلاکت کو سیاسی فائدے کے لئے استعمال کیا ہے۔ اسامہ کی ہلاکت الیکشن پراپیگنڈہ ہے، اسامہ کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی استعمال کیا گیا۔

ایرانی صدر نے کہا کہ ان کا ملک مستقبل میں بڑی طاقتوں کیساتھ مذاکرات کے حق میں ہے، جوہری معاملات پر مذاکرات کے لئے بھی تیار ہے۔ احمدی نژاد نے کہا کہ ایٹمی معاملے کا بہترین حل ایران کیساتھ تعاون ہے۔

Comments (0)

ad-125×125

اب مشترکہ کارروائی ہوگی،پاک امریکہ اتفاق

Posted on ۱۶ مئی ۲۰۱۱ by editor

پاکستان کو انتہا پسندوں کی محفوظ پناہ گاہ بنانا دونوں ملکوں اور خطے کے لیے ایک انتہائی خطرناک راستہ ہے،سینیٹر کیری

واشنگٹن (میزان نیوز) امریکی سینیٹر جان کیری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں ’’زبانی جمع خرچ نہیں عملی اقدامات‘‘ مستقبل میں پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کی سمت کا تعین کریں گے۔

پاکستان کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے تفصیلی ملاقاتوں کے بعد پیر کی سہ پہر اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں امریکی سینیٹ کی بارسوخ کمیٹی برائے خارجہ اُمور کے چیئرمین نے متنبہ کیا کہ پاکستان میں اسامہ بن لادن اورامریکہ کے دشمنوں کی پناہ گاہوں کی موجودگی اُن کے ملک کے لیے انتہائی تشویش کا باعث ہے۔

سینیٹر کیری کا کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال میں ’’دونوں ملکوں کے لیے بہت کچھ داؤ پر لگا ہوا ہے‘‘ اور حتمی فیصلہ پاکستانی عوام نے کرنا ہے کہ وہ اپنے ملک کو قائد اعظم محمد علی جناح کے تصور کے مطابق ایک روادار جمہوریت بنانا چاہتے ہیں یا انتہاپسندوں کی ایک محفوظ پناہ گاہ۔ ’’دوسرا راستہ پاکستان، امریکہ اور خطے کے لیے ایک انتہائی خطرناک راستہ ہے۔اُنھوں نے کہا کہ بات چیت میں پاکستانی رہنماؤں نے امریکہ کے ساتھ مل کر دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مزید راہیں تلاش کرنے کے عزم کو دہرایا اور دونوں ملک کے درمیان خفیہ معلومات کے تبادلے اور اہم اہداف کے خلاف مشترکہ کارروائیوں میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ تاہم جان کیری کے بقول یہ ابتدائی اقدامات ہیں اور رواں ماہ دو اعلیٰ امریکی عہدے دار ان پر مزید پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان کا دورہ کریں گے۔ اپنی حالیہ ملاقاتوں کو نتیجہ خیز قرار دیتے ہوئے اُنھوں نے بتایا کہ ان کا مقصد دوطرفہ روابط کو درست ڈگر پر ڈالنا اور پاکستان پر یہ واضح کرنا تھا کہ دونوں ملک تعلقات میں پیش رفت کر سکتے ہیں۔

Comments (0)

gilani-karry

سینیٹرکیری دھمکیوں کیساتھ پاکستان پہنچ گئے

Posted on ۱۶ مئی ۲۰۱۱ by editor

صدروزیراعظم اورآرمی چیف سےملاقاتیں، امریکہ کے پاس شواہد ہیں کہ پاکستان کی حکومت سرحد پارحملوں کاعلم رکھتی ہے۔

اسلام آباد/کابل (میزان نیوز) امریکی سینیٹ کی خارجہ اْمور کمیٹی کے چیئرمین جان کیری نے پیر کو وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی ہے جس میں ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کی پناہ گاہ پر امریکی فورسز کے آپریشن کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ سینیٹر جان کیری نے صدر آصف علی زداری سے بھی ملاقات کی جس میں اطلاعات کے مطابق اُسامہ کے خلاد یکطرفہ آپریشن اوراُسکی وجہ سےدوطرفہ تعلقات پر پڑنے والے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سرکاری طور پر اس ملاقاتوں کے بارے میں فوری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔ اس سے قبل اتوار کی شب پاکستان پہنچنے کے بعد جان کیر ی نے راولپنڈی میں جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات کی جس میں پاکستانی فوج کے سربراہ نے اْنھیں آگاہ کیا کہ ایبٹ آباد میں خفیہ امریکی آپریشن کو اْن کی افواج کی صفوں میں شدت سے محسوس کیا جارہا ہے۔

پاکستانی فوج کی طرف سے رات دیر گئے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق ملاقات میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ پیر کو سینیٹرجان کیری کی سیاسی و فوجی قیادت کے ساتھ مشترکہ ملاقاتوں میں پاک امریکہ تعلقات پر تفصیل سے بات چیت کی جائے گی۔

دو مئی کو ابیٹ آباد میں امریکی اسپیشل فورسز کی کارروائی میں القاعدہ کے رہنماء اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد سینیٹر جان کیری پہلے اعلیٰ ترین امریکی عہدیدار ہیں جو پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔ اسلام آباد آمد سے قبل سینیٹرجان کیری نے کابل میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ پاک امریکہ تعلقات ایک ’نازک مرحلے‘ پر کھڑے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد صورت حال میں بنیادی تبدیلی آئی ہے اور اگر پاکستان نے اس کا ادراک نا کیا تو اسے امریکہ سے تعلقات میں ہمہ گیر تبدیلی کا سامنا کرنا ہوگا۔ ’’یہ وقت صرف انتہائی سنجیدہ بات چیت کا ہے جس میں اس بات کا خیال رکھا جائے کہ بہت کچھ داؤ پر لگا ہوا ہے۔اُنھوں نے بتایا کہ ایسے ’’انتہائی پریشان کن‘‘ شواہد موجود ہیں جن کے مطابق پاکستان کی حکومت سرحد پار حملوں کا علم رکھتی ہے۔

افغانستان کے نجی ٹی وی ’طلوع‘ سے گفتگو میں امریکی سینیٹ کی خارجہ اُمور کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ’’پاکستان کو یہ فیصلہ کرنا ہے کہ وہ اپنے آپ کو کیسا ملک دیکھنا چاہتا ہے اور اس جدوجہد میں وہ کس کے ساتھ ہے۔

ایبٹ آباد میں القاعدہ کے رہنماء کی پناہ پر امریکی فورسز کی یک طرفہ کارروائی کے بعد گذشتہ ہفتے پارلیمان کے بند کمرے میں مشترکہ اجلاس کے دوران اراکین پارلیمنٹ کو انٹیلی جنس ادارے آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل احمد شجاع پاشا، ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنزاور فضائیہ کے نائب سربراہ نے اس واقعہ سے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

دس گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے اس خصوصی اجلاس کے بعد مشترکہ طور پر 12 نکاتی قرارداد منظور کی گئی تھی جس میں امریکی فورسز کی کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکہ سے موجودہ تعلقات پر نظر ثانی کی جائے۔

Comments (0)

saudi killed in karachi

کراچی میں سعودی قونصلیٹ کا ملازم ہلاک

Posted on ۱۶ مئی ۲۰۱۱ by editor

مقتول سامبا ہوٹل ڈیفنس میں رہتا تھا اور قونصلیٹ جا رہا تھا کراچی میں پانچ روز قبل سعودی قونصلیٹ پر کریکر  حملہ ہوا تھا

پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ سے سعودی عرب کے قونصل خانے کا ایک ملازم ہلاک ہوگیا ہے۔ واقعے کے بعد سعودی قونصل خانے کو ایک ہفتے کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ یہ واقعہ پیر کی صبح قونصل خانے کے قریب خیابان شہباز میں پیش آیا ہے۔ متقول کا نام حسن الکاہی بتایا گیا ہے جو قونصل خانے کا ملازم تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول سعودی شہری تھا۔ ڈی آئی جی اقبال محمود جنوبی نے میڈیا کو بتایا کہ مقتول سامبا ہوٹل ڈیفنس میں رہتا تھا اور وہاں سے وہ ڈیوٹی پر قونصلیٹ جا رہے تھے کہ ان پر حملہ کیا گیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ مقتول پر چار گولیاں فائر کی گئی ہیں جن میں سے ایک ان کے سر میں لگی ہے، اسی دوران ان کی گاڑی پول سے بھی ٹکراگئی۔ ڈی جی آئی کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھا اور ابھی یہ تفتیش کی جائے گی کہ اسے کسی کار نے کور دیا ہوا تھا یا وہ اکیلا تھا،کراچی میں ہی پانچ روز قبل ہی سعودی قونصلیٹ پر کریکر سے حملہ کیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد قونصل خانے کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا تھا۔ ڈی آئی جی اقبال محمود کا کہنا ہے کہ قونصل خانے کے بہت زیادہ ملازم ہیں۔ پولیس کی کوشش تھی کہ وہ جس جگہ رہتے ہیں اس جگہ انہیں سکیورٹی فراہم کی جائے۔ ان کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل کی رہائش گاہ پر دوہری سکیورٹی ہے اور وہاں کسی موٹر سائیکل سوار کو جانے کی اجازت نہیں ہے۔

Comments (0)

osama-obama

امریکہ:اُسامہ آپریشن کی ویڈیو جاری کی جائے

Posted on ۱۵ مئی ۲۰۱۱ by editor

جوڈیشل واچ کا مطالبہ امریکی عوام کا یہ قانونی حق ہے کہ انہیں اُسامہ کی ہلاکت کے بارے میں بنیادی معلومات فراہم کی جائیں

واشنگٹن (میزان نیوز) امریکی محکمہ دفاع اسامہ بن لادن کے خلاف کارروائی کی وڈیو، جس میں ان کی ہلاکت اور تدفین کے مناظر فلمبند ہیں، دکھانے کی ایک درخواست کا فوری جواب دینے سے انکار کر رہا ہے۔ امریکی ٹیلی ویژن چینل سی این این کے مطابق امریکہ میں ایک قدامت پسند ادارے نے اسامہ بن لادن کے خلاف کارروائی اور ان کی تدفین کی تصاویر کو منظر عام پر لانے کے لیے قانونی درخواست دائر کی ہے۔

جوڈیشل واچ نامی اس تنظیم نے محکمۂ دفاع سے معلومات حاصل کرنے کے حق کے قانون ’فریڈم آف انفارمیشن ایکٹ‘ کے تحت مطالبہ کیا ہے کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد کی تصاویر جاری کی جائیں۔ جوڈیشل واچ نے اسامہ کے خلاف کارروائی کے ایک ہی روز بعد اس طرح کی درخواست دائر کی تھی۔ ایک درخواست امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے سے بھی کی گئی تھی۔ جمعہ کو تنظیم نے واشنگٹن کی ایک عدالت میں قانونی درخواست دائر کی تھی۔

امریکی محکمۂ دفاع نے نو مئی کو جوڈیشل واچ کو ایک خط میں لکھا تھا کہ ’اس وقت ہم آپ کی درخواست پر معلومات کی فراہمی کے قانون میں دی گئی بیس روز کی مدت کے اندر فیصلہ کرنے سے قاصر ہیں۔

جوڈیشل واچ نے کہا کہ امریکی عوام کا یہ قانونی حق ہے کہ انہیں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بارے میں بنیادی معلومات فراہم کی جائیں۔ امریکہ کے صدر براک اوباما نےاعلان کیا تھا کہ مئی دو کی کارروائی کی تصاویر جاری نہیں کی جائیں گی۔

تاہم گزشتہ ہفتے امریکی ایوان نمائندگان کانگریس کے کچھ ارکان کو مئی دو کی کارروائی کے بارے میں کچھ مواد دکھایا گیا تھا۔ خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق ریپبلکن جماعت کے سینیٹر جیمز انہوف بھی ان ارکان کانگریس میں شامل تھے۔انہوف نے بتایا کہ ایک تصویر خوفناک ہے جس میں اسامہ کا بھیجا ان کی آنکھ سے نکلتا ہوا نظر آ رہا ہے۔

اے پی کے مطابق انہوف تصاویر جاری کرنے کے حق میں ہیں۔ انہوف نے کہا کہ مذکورہ ایک تصویر کے علاوہ باقی تصاویر جن میں اسامہ کی میت کو غسل دیتے ہوئے بھی دکھایا گیا زیادہ پریشان کن نہیں اور انہیں جاری کیا جا سکتا ہے۔

Comments (0)

Advertise Here
Advertise Here

SEO Powered By SEOPressor