Doctor Baqir Shah ڈاکٹر باقر شاہ

Tags: , , , ,

سانحۂ خروٹ آباد کا اہم کردار ختم

Posted on ۲۹ دسمبر ۲۰۱۱ by admin

کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ پر آج سہ پہر  تین بجے  نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس سرجن باقر شاہ جاں بحق ہو گئے. چند ماہ پہلے خروٹ آباد والے واقعے کی پوسٹ مارٹم کی رپورٹ  دلیری  سے منصافانہ طریقے سے عوام کے سامنے لانے پر ڈاکٹر باقر شاہ کو دھمکیوں کا سامنا تھا ۔

ڈاکٹر باقر شاہ بولان میڈیکل کمپلیکس میں پولیس سرجن کے طور پر اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے ۔ وقوعے کے وقت ڈاکٹر باقر شاہ اپنی گاڑی میں بی ایم سی سے عیسیٰ نگری جا رہے تھے کہ راستے میں دو نامعلوم نقاب پوش موٹر سائیکل سواروں نے سبزل روڈ پر عیسیٰ نگری موڑ کے قریب ان کی گاڑی  روک کر ان پر نائن ایم ایم سےDoctor Baqir Shah ڈاکٹر باقر شاہ اندھا دھند فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں ڈاکٹر باقر شاہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ حملہ آورجائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔ ان کے نائب قاصد نے انہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا ۔  پولیس کے مطابق مقتول ڈاکٹر باقر کو پانچ گولیاں لگیں  ۔ اس سے قبل بھی ڈاکٹر باقر شاہ پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں وہ زخمی ہوگئے تھے جس پر محکمہ نے  تحقیقات کےلئے ٹیم تشکیل دی تھی اور ان کو  زخمی کرنے کے الزام میں دو پولیس اہل کاروں کو معطل کردیا تھا ۔   ڈاکٹر باقر نے سانحۂ خروٹ آباد میں پولیس اور ایف سی کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے غیر ملکیوں  مقتولین کی  لاشوں  کا پوسٹ مارٹم کیا تھا اور اسکی رپورٹ  کی تھی۔ اس حوالے سے ڈاکٹر باقر پر بہت دباﺅ ڈالا گیا جس کا انہوں نے ذرائع ابلاغ سے اظہار بھی کیا تھا ۔  انہوں نے ہہ بھی کہا  تھا کہ انہیں دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔  جس کے بعد کل کے واقعے میں سانحۂ خروٹ آباد کے تقریباً  سات ماہ بعد ڈاکٹر باقر شاہ کو نامعلوم افراد نے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔  واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کے  افسران اور دیگر حکام موقع پر پہنچ گئے ۔  ڈاکٹر باقر شاہ کے قتل کی خبرآن واحد میں شہر میں پھیل گئی۔ ڈاکٹرز  ، میڈیکل سٹاف اور شعبۂ صحت سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد بی ایم سی ہسپتال پہنچ گئی ۔  وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے ڈاکٹر باقر شاہ کے قتل کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے غفلت برتنے والے پولیس اہل کاروں کے خلاف کارروائی کا بھی حکم دیا ہے جب کہ پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن نے ڈاکٹر باقر شاہ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے ہڑتال کی کال دی ہے ۔

Comments (0)

gutka main puri sindh گٹکا مین پوری سندھ پابندی

Tags: , , , , ,

مین پوری اور گٹکے پرپابندی | گٹکا

Posted on ۲۹ دسمبر ۲۰۱۱ by admin

حکومت سندھ نے گٹکے اور مین پوری کو مضرصحت قرار دیتے ہوئے  اس کی تیاری اور خریدوفروخت پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی ہے۔  واضح رہے کہ گٹکا اور مین  پوری پر یہ پابندی اب سے کجھ ماہ قبل ستمبر میں بھی لگائی گئی تھی ۔ صوبائی  محکمہ داخلہ سندھ  کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق  سندھ میں مین پوری اور گٹکا کی کھلے عام فروخت کی gutka main puri sindh گٹکا مین پوری سندھ پابندیوجہ سے اس کی تیاری اور خریدوفروخت پر فوری طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ماہرین  کے مطابق  گٹکے اور مین پوری کے استعمال سے بیماریوں  خاص طور پر منہ کے کینسر میں اضافہ ہورہا ہے ۔  جب کہ دوسری طرف گٹکے میں انتہائی مضر صحت اور غلیظ اشیا ء کے استعمال کے باوجود شہری اس نشے کے عادی ہو چکے ہیں ۔   محکمہ داخلہ نے اس سلسلے میں سب انسپکٹر رینک تک کے  افسر کو  اس قانون کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرنے کا اختیار  دیا ہے اور فوری طور پر گٹکے اور   مین پوری کی خرید و فروخت  اور تیاری پر پابندی عائد کردی ہے ۔  صوبائی وزیر داخلہ منظور وسان کے مطابق اس پابندی کا مقصد عوام کی صحت کا خیال رکھنا ہے ۔

Comments (0)

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل transparency international pakistan

Tags: , , ,

پاکستان میں کرپشن کا اتار چڑھاؤ

Posted on ۲۸ دسمبر ۲۰۱۱ by admin

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے چیئرمین سہیل مظفر نے پریس  رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ

حکومت کرپشن کے خاتمے کی کوششوں میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے ، جو کہ ان کے اپنے دعوے کے خلاف ہے ۔

سہیل مظفر  نے مزید کہا  کہ پاکستان میں کرپشن انتہائی حدوں کو چھو رہی ہے .ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل transparency international pakistan پی آئی اے، سٹیل مل، این آئی سی ایل،  رینٹل پاور پلانٹس، پنجاب بینک ، حج اسکینڈل، کے ای ایس سی،  ریلوے اور واپڈا میں کرپشن میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی میں تاخیر کی جا رہی ہے جس  کی وجہ سے احتساب ہوتا نظر نہيں آ رہا ۔ انہوں نے کہ عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے اور ان فیصلوں پر اداروں کی جانب سے  عمل درآمد کے سلسلے میں کوئی دلچسپی بھی ظاہر نہیں کی گئی۔

 

ٹرانسپریسی انٹرنیشنل کے مطابق  محکمہ پولیس پاکستان اور لینڈ ایڈمنسٹریشن  کرپٹ ترین ادارے ہیں جبکہ 2011 کے سروے کے مطابق محکمہ تعلیم اور ملٹری میں کم ترین کرپشن ریکارڈ کی گئی.

 

Comments (0)

peshawar earthquack 5.1 پشاور زلزلہ

Tags: , , ,

پاک افغان علاقوں میں کم درجے کا زلزلہ

Posted on ۲۸ دسمبر ۲۰۱۱ by admin

پشاور  اور اس سے نزدیکی  افغان علاقوں میں میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب  زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے یہ جھٹکے پاکستان کے صوبے  خیبرپختونخوا کےمختلف علاقے سوات ، چترال ، لوئر دیر، اپر دیئر ،  اور میدانpeshawar earthquack 5.1 پشاور  زلزلہ سمیت مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

پاکستان میٹرو لوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے مطابق زلزلے کی شدت 5.1تھی جب کہ اس کا مرکز پشاور سے 230کلو میٹر دور شمال مغرب میں  تھا۔ اور اس کی گہرائی 150 کلومیٹر تھی ۔

لوگوں نے بتایا کہ  زلزلے کے جھٹکے سے  لوگ خوف زدہ ہو کر اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور اپنےعزیز و احباب  کی خیریت دریافت کرنے لگے۔

کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔

 

Comments (0)

karachi stock exchange

Tags: , , , ,

اسٹاک ایکس چینج تیزی کی طرف گامزن

Posted on ۲۸ دسمبر ۲۰۱۱ by admin

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو تیزی کا رجحان رہا ,جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 41.21 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 11352.59 پوائنٹس پر بند ہوا ۔

بازار میں کاروبار کا آغازپازیٹو انداز میں ہوا تاہم سال کے آخری ہفتےاور  سیاسی انتشار کے باعث فروخت کا دباؤ اور شیئرز کی قیمتوں میں زبردست اتار چڑھاؤ رہا ۔  کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 11311 پر بند ہوا مجموعی طور پر 2،34،00000 شیئرز  پر کام ہوا۔ ایک سو چار کمپنیز کے شئیرز کی قیمت میں کمی اور چوراسی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا ۔

karachi stock exchange

کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں بھی 29.37 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جب کہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 1.43 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی ۔

مجموعی طور پر 314 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 104 کمپنیز کے شیئرز کی قیمتوں میں تیزی ، 106 کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں مندی اور 104 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوںرہا ۔

 

Comments (0)

memogate scandal

Tags: , , ,

میمو گیٹ کیس اور زرداری

Posted on ۲۸ دسمبر ۲۰۱۱ by admin

کل سپریم کورٹ  میں   میمو گیٹ کیس کی سماعت کے دوران امریکا میں سابق سفیر حسین حقانی کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے  عدلیہ کو آڑے ہاتھوں لینے کی کوشش کی

سماعت کے دوران دلائل دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میمو کے معاملے پر عدالت درخواست گزارکے موقف سے پہلے ہی متاثرنظرآتی ہے۔ ایسی صورت میں انہیں اپنی درخواست میں تعصب کا الزام لگانا پڑے گا۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ حکومت نے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے بیان حلفی کی تردید نہیں کی ۔ صدر کے جواب نہ دینے کا کیا مطلب لیاجائے۔  عاصمہ جہانگیر نے مزید کہا کہ میموکیس صرف کاغذ کے ایک ٹکڑے کا وجود ہے اور الزام امریکا کے وفادارشہری کی جانب سے لگایا گیا ہے۔ہمیں عوامی اہمیت اوربنیادی حقوق کی حدود کا تعین کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ میمو سیاسی معاملہ ہے اور مقدمہ آئی ایس آئی کا سربراہ عدالت میں لایا ہے۔عسکری قیادت اورحکومت کے درمیان تناؤ ہےجس میں حسین حقانی کو بکرا بنایا جارہا ہے۔memogate scandal

واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے ذریعے دس اکتوبر2011 کو منظر عام پر آنے والے امریکی ایڈمرل مائیک مولن کے نام حسین حقانی کے مبینہ میمو کیخلاف سپریم کورٹ میں  پہلی درخواست وطن پارٹی کے سربراہ بیرسٹر ظفرالله خان نے انیس نومبر کو دائر کی۔ 21 نومبر کو طارق اسد ایڈووکیٹ نے اس موضوع پر دوسری درخواست دائر کی۔ 23 سے 25نومبر تک مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ سات مزید درخواستیں عدالت میں جمع کرائیں جن میں صدر آصف علی زرداری کو بھی فریق بنایا گیا۔

کل کی سماعت چیف جسٹس نے پوچھا کہ کیا حسین حقانی نے یہ نہیں لکھا کہ انہوں نے 16 نومبرکومستعفی ہونے کا فیصلہ کیا  جس پر عاصمہ جہانگیر  نے بات کو آئیں بائیں  شائیں کرنے کوشش کی  ۔۔چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نہیں، آئین وقانون بادشاہ ہے۔ ہم آئین اور حلف کی پاسداری کریں گے ۔ان کا کہنا ہم چاہتے ہیں کہ سب شواہد سامنے آئیں ۔حکومت نے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے بیان حلفی کی تردید نہیں کی ۔صرف اپنا موقف دیا ہے جبکہ صدر نے اب تک جواب نہیں دیا ۔ عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ ملکی فلاح اورعوامی بہبود صرف وزیراعظم کا کام ہے عدالت کوان جھگڑوں سے نکال دیا گیا  ہے ۔ میں اس شرط پرانکوائری چاہتی ہوں کہ اس کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل لے کرآسکوں ۔ انہوں نے کہا کہ عدالت میمو کے معاملے پر حکومت کو ہر قسم کی معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کرے  ۔ یہ بھی پوچھا جائے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کا منصور اعجاز سے رابطہ کب ،کیسے اور کیوں ہوا ۔ اٹارنی جنرل نے بتایا کہ صدر کے جواب کے حوالے سے ان کے پاس کوئی ہدایات نہیں ہیں  ۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کا کہنا تھا کہ میموکی تحقیقات وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری نے خط لکھ کرپارلیمانی کمیٹی کو سونپ دیں ۔یہ بات پارلیمنٹ کوکم ترکرنے کے مترادف ہے۔ وزیراعظم بھی پارلیمنٹ کو ڈکٹیشن نہیں دے سکتے ۔عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے عاصمہ جہانگیر اور دیگر فریقین کو ہدایت کی کہ وہ کیس کے قابل سماعت ہونے کے بارے میں دلائل کل تک مکمل کر لیں ۔

دوسری طرف محترمہ بے نظیر بھٹو کی چوتھی برسی کے موقعے پر صدر آصف علی زرداری نے اپنی تقریر میں چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں پوچھتا ہوں چوہدری افتخار صاحب سے کہ بی بی کے کیس کا کیا ہوا؟‘صدر زرداری کا کہنا تھا کہ ’عدالتیں میرے ماتحت نہیں ہیں ۔  کاش ایسا ہوتا کہ ہوتیں، مگر ایسا نہیں ہے۔ صدر نے چیف جسٹس سے پوچھا ’ آپ کو دوسرے کیس بڑی جلدی نظر آ جاتے ہیں ۔  شہید ذوالفقار علی بھٹو کا جو کیس میں نے آپ کے پاس بھیجا ہوا ہے وہ آپ کو نظر نہیں آتا ۔‘

Comments (0)

orangi town 3 child murder

Tags: , ,

تین معصوم بچیوں کے قتل کا معاملہ

Posted on ۲۸ دسمبر ۲۰۱۱ by admin

دو مہینے پہلے پر اسرار طور پر قتل ہونے والی بچیوں کے قاتل کا پتہ چلا لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی اورنگی ٹاؤن کے علاقے مومن آباد میں پندرہ اکتوبر 2011 کی رات شیر محمد کی تین معذور بیٹیوں کی لاش اس کے گھر کے ٹنکی میں پڑي ہوئی ملی ۔ جس کے بعد ملزم نے گھر سے باہر آ کر شور مچانا شروع کر دیا ۔ اور محلے داروں کی مدد سے لاشوں کو نکالا۔

orangi town 3 child murder

واقعے کی اطلاع ملنے پرپولیس نے تفتیش شروع کر دی واقعہ کے بعد ملزم نے ایف آئی آر میں نا معلوم افراد پر شبہ ظاہر کیا مگر پولیس نے ملزم کے رویے کی وجہ سے اس کو مشکوک سمجھا اور اس کو حراست میں لے لیا جس کے نتیجے میں اب تینوں مقتول بچیوں کے باپ نے اعتراف جرم کرلیا۔

ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ملزم نے عدالت کے سامنے اعتراف کیا کہ وہ نشے کی حالت میں گھر میں داخل ہوا اور تینوں بیٹیوں کو بے رحمی سے قتل کیا۔ملزم کا کہنا تھا کہ وہ اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہے اور اپنے گناہ پر شرمسار ہے۔

 

 

Comments (0)

faisalabad sui gas

Tags: , ,

فیصل آبار سوئی گیس کی آگ – عوام مشتعل

Posted on ۲۷ دسمبر ۲۰۱۱ by admin

فیصل آباد صنعتوں کو گیس کی معطلی چھٹے روز میں داخل

 

گزشتہ چھ روز سے گیس لوڈ مینجمنٹ کے مسئلے کا شکار فیصل آباد شہر غصے سے ابل پڑا ۔ صنعت کاروں نے بل نہ ادا کرنے کا اعلان کیا ۔ اور سر عام بل اور سوئی گیس کے نوٹس ز کو آگ لگا دی ۔

ڈیرہ غازی میں بھی گیس کی بندش کے خلاف عورتوں اور بچوں نے جلاؤ گھیراؤ کیا ۔

فیصل آباد میں گیس کا پریشر کم ہونے کی وجہ سے پیداری عمل بری طرح متاثر ہے ۔ جس پر سوئی سدرن نے متعلقہ کمپنیز کو نوٹس ز بھیجے ۔ جس کی صنعت کاروں نے کوئی نوٹس لیے بغیر آگ لگا دی ۔ پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹر ایسوسی ایشن کے رانا عارف نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکسٹائل اندسٹری گیس کے مسئلے کی وجہ سے پورا ہفتہ بند رہنے لگی ہے ۔ فیصل آباد کے بعد اب ڈیرہ غازی میں بھی اب سوئی گیس کا بحران شدید ہوتا جا رہا ہے۔ جس پر عوام بے حد مشتعل ہیں ۔

سوئی ناردرن گیس کی جانب سے جاری لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے مطابق فیصل آباد کی صنعتوں کو کئی گھنٹے تکfaisalabad sui gas گیس کی فراہمی بند کردی گئی ہے۔ آل پاکستان پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن کے ذرائع کے مطابق محکمہ سوئی گیس نے صبح چھ بجے کے بجائے رات نو بجے سے ہی شہر میں گیس کا پریشر کم کردیا تھاجس کے باعث مشینیں بند ہوگئیں اور کارخانوں میں پیداواری عمل رک گیا۔

 

Comments (0)

Tags: , ,

وینا ملک کی اگلی آرام گاہ

Posted on ۲۷ دسمبر ۲۰۱۱ by admin

سکینڈل کوئین وینا ملک بھارت کے بعد دبئی پہنچ گئی ہیں اور اب وہاںآرام کررہی ہیں

ذرائع کا کہنا ہے کہ وینا ملک کرسمس اور آرام کرنے کا بہانا بنا کر دبئی گئی ہیں،مگر وہاں بھی وہ کسی  کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں وینا ملک نےاعتراف کیا ہے کہ ایف ایچ ایم کے لئے فوٹو شوٹ ان کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی انہوں نے سوشل نیٹ ورکنگ پر  اپنے پیغام میں ایف ایچ ایم کی انتظامیہ پر چیٹنگ کا الزام بھی لگایا ہے فی الحال وہ  دبئی ہی میں ہیں اورنئے سال پر اپنے بھارتی دوست اشمیت پٹیل کے ساتھ پرفارم کریں گی ۔

Comments (0)

Tags: , , ,

ڈربن میچ میں ساؤتھ افریقہ فاتح سری لنکا پر

Posted on ۲۷ دسمبر ۲۰۱۱ by admin

ڈربن: جنوبی افریقہ  سے ڈربن میں کھیلے جانے والے ٹیم میں جنوبی افریقہ  نےسری لنکا  کو شکست دے دیا سری لنکا کی پوری ٹیم  سماراویرا کی سنچری کی بدولت 338 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے مرچٹلا ڈی لینگ  نے شاندار بولنگ  کا مظاہر ہ کرتے ہوئے 7 کھلاڑیوں  کو پولین کی راہ دکھائی جب کہ مورکیل 2 اور عمران طاہر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسرے ٹیسٹ میچ کےدوسرے روز سری لنکا نے 289 رنز 7 وکٹوں پر نامکمل اننگر کا آغاز کیا تو  جنوبی افریقہ  نے 49 رنز دے کر  مزید 3 وکٹیں حاصل کرلیں ۔

سری لنکن ٹیم کی طرف سے سمارا ویرا نے  120 رنز بنائے  ۔

 

Comments (0)

Advertise Here
Advertise Here

SEO Powered By SEOPressor