Archive | تعلیم

Oracle karachi university mark sheet monitoring cell

Tags: , , , ,

کراچی یونی ورسٹی میں خرد برد کی روک تھام کے لیے اوریکل سسٹم رائج

Posted on ۳۱ دسمبر ۲۰۱۱ by admin

جامعہ کراچی میں مارک شیٹ کے حصول کی فیسوں میں جعلسازی اور خورد برد کے خاتمے کے لیے مانیٹرنگ سیل قائم کردیا گیا ہے۔

جس سے جامعہ کراچی کو سالانہ 25 سے 30 لاکھ روپے کا فائدہ ہوگا۔اس سلسلے میں مارک شیٹ کے حصول کے لئے کمپیوٹر ائزڈ واؤ چرز جارOracle karachi university mark sheet monitoring cellی کئے جائیں گے۔

اس سے پہلے عام فیس پر ارجنٹ اور فوری مارک شیٹ نکلوائی جاتی تھیں جس سے جامعہ کراچی کو مالی نقصان ہورہا تھا اور عملہ ان مارک شیٹ کے عمل میں مصروف رہتا تھا جس سے روز مرہ کے کام میں تاخیر ہوتی تھی ۔ جس کے لیے اوریکل سسٹم رائج کیا گیا ہے ۔اس سسٹم کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر کمپیوٹرائزڈ واؤچر جاری کیا جائے گا اور فیس کے عمل کے ساتھ ساتھ مارک شیٹ کے اجراءکو بھی شفاف بنایا جائے گا ۔ مانیٹرنگ سیل بنانے کے بعد جمع ہونے والی فیس کا ایک واؤ چر اس مانیٹرنگ سیل کو فراہم کیا جائے گا۔اس طرح عام فیس پر ارجنٹ مارک شیٹ حاصل کرنے کے عمل کی جعل سازی کو روکا جاسکے گا ۔

ترجمان جامعہ کراچی کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر پیر زادہ قاسم رضا صدیقی کے علم میں یہ بات آئی تھی کہ عام فیس پر ارجنٹ اور فوری مارک شیٹ نکلوائی جاتی تھیں جس سے جامعہ کراچی کو مالی نقصان ہورہا تھا اور عملہ ان مارک شیٹ کے عمل میں مصروف رہتا تھا جس سے روز مرہ کے کام میں تاخیر ہوتی تھی ۔

اس عمل کو بہتر بنانے کے لئے پرووائس چانسلر پروفیسر ناصر الدین خان کو ہدایت کی گئی ہے کہ مارک شیٹ کے عمل کو شفاف بنانے اور مقررہ فیسوں میں خورد برد وجعلساری روکنے کے لئے اقدامات کئے جائیں جس پر کمپیوٹر کے بہترین اور معروف سوفٹ وئیر اوریکل سسٹم کو شعبہ امتحانات میں متعارف کرایا ہے۔

 

Comments (0)

Advertise Here
Advertise Here

SEO Powered By SEOPressor