Archive | کھیل

Tags: , , ,

ڈربن میچ میں ساؤتھ افریقہ فاتح سری لنکا پر

Posted on ۲۷ دسمبر ۲۰۱۱ by admin

ڈربن: جنوبی افریقہ  سے ڈربن میں کھیلے جانے والے ٹیم میں جنوبی افریقہ  نےسری لنکا  کو شکست دے دیا سری لنکا کی پوری ٹیم  سماراویرا کی سنچری کی بدولت 338 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے مرچٹلا ڈی لینگ  نے شاندار بولنگ  کا مظاہر ہ کرتے ہوئے 7 کھلاڑیوں  کو پولین کی راہ دکھائی جب کہ مورکیل 2 اور عمران طاہر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسرے ٹیسٹ میچ کےدوسرے روز سری لنکا نے 289 رنز 7 وکٹوں پر نامکمل اننگر کا آغاز کیا تو  جنوبی افریقہ  نے 49 رنز دے کر  مزید 3 وکٹیں حاصل کرلیں ۔

سری لنکن ٹیم کی طرف سے سمارا ویرا نے  120 رنز بنائے  ۔

 

Comments (0)

پاکستان نے چین میں جاری پہلی ایشین چیمپئنز ٹرافی ہا کی ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے

Posted on ۰۹ نومبر ۲۰۱۱ by editor

پاکستان نے چین میں جاری پہلی ایشین چیمپئنز ٹرافی ہا کی ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ جمعہ کو کھیلے جانے ایک اہم میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا مقابلہ دو دوگول سے برابر رہا۔ میچ برابر ہونے کے باوجود پاکستان نے دس پوائنٹس کے ساتھ فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ دونوں ٹیموں نےمیچ کے پہلے ہاف میں گول کرنے کی متعدد کوششیں کیں لیکن کوئی بھی گیند کوجال میں نہ پہنچا سکا۔ کھیل کے دوسرے ہاف کے آغازمیں پاکستان کے وقاص شریف نےگول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی لیکن بھارت نے جلد ہی گول کرکے اس برتری کا خاتمہ کردیا۔ پاکستان کی جانب سے محمد عرفان نے دوسرے ہاف کے چوون ویں منٹ میں دوسرا گول کرکے اپنی ٹیم کو دو ایک کی سبقت دلا دی تاہم بھارت نے مقررہ وقت ختم ہونے سے پہلے گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔

Comments (0)

shahid afridi

شعیب کاورلڈ کپ کے دوران ریٹائرمنٹ کا فیصلہ درست نہیں تھا،آفریدی

Posted on ۰۱ اپریل ۲۰۱۱ by editor

ورلڈ کپ میں شرکت کے بعد پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم جمعہ کو وطن واپس پہنچی جہاں شائقین کی ایک بڑی تعداد نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔

کراچی (نیوزڈیسک) قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی دیگر دو کھلاڑیوں یونس خان اور اسد شفیق کے ساتھ کراچی کے ہوائی اڈے پر اترے جہاں شائقین کی ایک بڑی تعداد قومی کھلاڑیوں کے استقبال کے لیے رات سے ہی موجود تھی ۔

کراچی میں اپنی رہائش گاہ پہنچنے پر شاہد آفریدی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عالمی کپ میں اپنی ٹیم کی حمایت کرنے پر پوری قوم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ٹیم کی کارکردگی سے مطمیئن ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ باؤلروں کی کارکردگی اچھی رہی تاہم بیٹنگ پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے اور اس کے لیے بیٹنگ کوچ کا ہونا ضروری ہے۔

شاہد آفریدی نے شعیب اختر کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انھیں ورلڈ کپ کے دوران ریٹائرمنٹ کا فیصلہ نہیں کرنا چاہیے تھا اور وہ چاہتے تھے کہ شعیب کو میچ میں شامل کیا جائے۔ قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ کرکٹ کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کو قریب آنے کا موقع ملا۔”یہ بھی ایک کامیابی ہے کہ دونوں وزرائے اعظم کو ملوایادیا“۔ لیکن نجی ٹی وی ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے بھارت میں پاکستانی ٹیم کے قیام کے دوران وہاں کے میڈیا پر مبینہ منفی رپورٹنگ سے نالاں دکھائی دیے۔

ٹیم کے دیگر دس کھلاڑی کراچی سے جب لاہور پہنچے تو نہ صرف کرکٹ کے شائقین بلکہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اپنی کابینہ کے ساتھ ان کا استقبال کے لیے موجود تھے۔کھلاڑی جیسے ہی باہر آئے تو لوگوں نے خوشی سے نعرے لگائے اور ان پر گل پاشی کی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مختلف مسائل میں گھری ہوئی قومی ٹیم نے جس طرح عالمی کپ میں کارکردگی دکھائی اور سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی اس پر پوری قوم خوش ہے۔

Comments (0)

Advertise Here
Advertise Here

SEO Powered By SEOPressor