Posted on ۲۷ دسمبر ۲۰۱۱ by admin
سکینڈل کوئین وینا ملک بھارت کے بعد دبئی پہنچ گئی ہیں اور اب وہاںآرام کررہی ہیں
ذرائع کا کہنا ہے کہ وینا ملک کرسمس اور آرام کرنے کا بہانا بنا کر دبئی گئی ہیں،مگر وہاں بھی وہ کسی کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں وینا ملک نےاعتراف کیا ہے کہ ایف ایچ ایم کے لئے فوٹو شوٹ ان کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی انہوں نے سوشل نیٹ ورکنگ پر اپنے پیغام میں ایف ایچ ایم کی انتظامیہ پر چیٹنگ کا الزام بھی لگایا ہے فی الحال وہ دبئی ہی میں ہیں اورنئے سال پر اپنے بھارتی دوست اشمیت پٹیل کے ساتھ پرفارم کریں گی ۔
Posted on ۲۷ دسمبر ۲۰۱۱ by admin
پاکستانی توپخانے پیچھے ہٹانے ، مشقوں کے طریقہ کار پر نئی تجاویز بھارت سے دو روزہ مذاکرات شروع
۔ کنٹرول لائن پر جنگ بندی، دونوں ممالک کے ڈی جی ملٹری آپریشنز اور کوسٹ گارڈز کے درمیان ہاٹ لائن کے معاہدوں پر غور ۔
اسلام آباد ( نامہ نگار) پاکستان اور بھارت کے درمیان روایتی اور ایٹمی ہتھیاروں پر دو روزہ مذاکرات اسلام آباد میں شروع ہو چکے ہيں جن میں پاکستان کی طرف سے دفتر خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری منور سعید خان اور بھارت کی طرف سے یشونت سنہا شریک ہیں ۔پیر کو شروع ہونے والے ان مذاکرات میں پاکستان نے نادانستہ سرحد عبور
کر کے بھٹک جانے والوں کی واپسی ، سرحد پر توپ خانہ ہٹانے اور مشقوں کے متعلق آگاہ کرنے کے معاملات کو بہتر بنانے کے حوالے سے نئی تجاویز پیش کیں ۔ واضح رہے کہ کہ دونوں ملکوں کے درمیان پہلے ہی اس موضوع پر معاہدے موجود ہيں جن میں ہاٹ لائن اور 1991 میں ہونے والے فضائی حدود کی خلاف ورزی کے معاہدے شامل ہیں ۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے نئی تجاویز پیش کرنے کے ساتھ ساتھ مثبت نتائج حاصل کرنے پر بھی زور دیا ۔