اس صفحے کو سابقہ حالت (ڈیفالٹ) میں واپس لائیں

ٹھیک ہے

القائدہ:مخالف سنی عالم اہل خانہ سمیت قتل

سنی امام کے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سنی عالم دین، اسکی  بیوی اور 8سالہ بیٹی جابحق ہوگئی۔

بغداد (نیوزڈیسک) عراق کے وسطی علاقے دیالہ میں مسجد پر خودکش حملے کے بعد مختلف واقعات میں 12 افراد کو قتل کیا گیا پولیس کے مطابق یہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اسی علاقے میں ایک مسجد کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ یہ مسجد القائدہ کے نظریات کے خلاف تبلیغ کا مرکز تھی۔عراق میں اہلنست کی بڑی تعداد مقدس مزارات کا احترام کرتی ہے جبکہ القائدہ مزارات پر خودکش حملے کرتی ہے۔ خیال رہے مسجد پر خودکش حملے میں 10/افراد مارے گئے۔ عراقی حکام کے مطابق جمعہ کو روز دہشت گردوں نے القائدہ کی سرگرمیوں کیخلاف تبلیغ کرنے والے سنی امام کے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سنی عالم دین، اسکی  بیوی اور 8سالہ بیٹی جابحق ہوگئی۔ دوسرے واقعے میں القائدہ کے دہشت گردوں نے ایک اور گھر میں گھس کہ ایک ہی خاندان کے تین افراد کو قتل کردیا،حکام کیمطابق تینوں بھائی القائدہ کیخلاف لڑائی میں شامل تھے۔

Leave a Reply

You must be شامل ہیں تبصرہ لکھنے کے لیے.


SEO Powered By SEOPressor