امریکہ اسرائیل مشرقِ وسطیٰ میں اختلافات پیدا کررہےہیں
ایران اور عرب ممالک کے درمیان تنازعات پیدا کرنے اور ایک کو دوسرے ملک کے خلاف بھڑکانے کی کوشش ہورہی ہے۔
تہران (نیوز ڈیسک) ایران کے صدرڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل مشرق وسطی میں اختلافات پیدا کر رہے ہیں۔ ایران کے شہر زاہدان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا کہ ہماری قوم امریکہ کی حکمرانی اور صیہونی طاقتوں کے خلاف ہے، وہ ایران اور عرب ممالک کے درمیان تنازعات پیدا کرنے او
ر ایک کو دوسرے ملک کے خلاف بھڑکانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
احمدی نژاد نے کہا کہ ان کا واحد مقصد ہمارے درمیان نفاق پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو معلوم ہو جانا چاہئے کہ ہم نے اسرائیلی حکومت کو ابھی تک تسلیم نہیں کیا ہے احمدی نژاد نے کہا کہ امریکہ کسی بھی ملک کا دوست نہیں ہے۔ وہ اسی وقت تک کسی ملک کا دوست رہتاہے جب تک اس کے مفادات اس ملک سے وابستہ ہوتے ہیں، امریکہ اپنے ایک ہزار چھ سو ارب ڈالر کے خسارے کو پورا کرنے کے لۓ زیادہ نوٹ چھاپ کر مختلف ممالک کی دولت کی لوٹ مار کے درپے ہے۔ ڈاکٹر احمدی نژاد نے مزید کہاکہ آج دنیا کو نئی مینیجمنٹ ، قانون اور عدل پسند افراد کی ضرورت ہے۔
اس سے قبل ایران اپنی ایٹمی ٹیکنالوجی عرب ملکوں کو فراہم کرنے کی پیشکش کرچکا ہے،مگر آمریت پسند عرب حکمران امریکی تنبہہ سے خوفذدہ ہیں۔