امریکہ شام کی اپوزیشن کو مالی مدد فراہم کررہا ہے
بشارالاسد حکومت کوعبداللہ فارمولے کی مخالفت کی سزا دینے کیلئے سعودی عرب اسرائیل اور امریکہ نے گٹھ جوڑ کرلیا ہے
دمشق (نیوزڈیسک) شام کے سرکاری حکام مسلسل الزام لگارہے ہیں کہ اُن کے ملک کے کچھ علاقوں میں پیدا کی جانے والی بدامنی میں صہیونی ریاست اسرائیل اور سعودی عرب کا ہاتھ ہے جبکہ اس پورے منصوبے کا ماسٹر مائنڈ امریکہ
ہے،شام کی حکومت سعودی عرب کے شاہ عبداللہ کے اُس امن فارمولے کی مخالف رہا ہے جس کی رو سے اسرائیل کے وجود کو مسلم حکومتوں کیطرف سےقانونی جواز مل جائے گا۔ شام کی بشارالاسد حکومت کو اس مخالفت کی سزا دینے کیلئے سعودی عرب اسرائیل اور امریکہ نے گٹھ جوڑ کرلیا ہے۔ شام کیخلاف امریکی دیرینہ عداوت کا پردہ چاک کرتے ہوئے وکی لیکس نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ شام کی اپوزیشن کو خفیہ طور پر رقم فراہم کررہا ہے۔ جاری کردہ خفیہ دستاویزات کے مطابق امریکی حکومت شام کی اپوزیشن جماعتوں اور حکومت مخالف سٹیلائٹ ٹی وی چینلز کو 60 لاکھ ڈالر فراہم کرچکی ہے،شام میں حکومت مخالف تنظیموں اور مخالف ٹی وی چینلز کو رقم کی فراہمی سابق امریکی صدر جارج ڈبلیوبش کے دور میں شروع ہوئی،رقم کی اوبامہ انتظامیہ کے دور حکومت میں بھی جاری رہی۔