اس صفحے کو سابقہ حالت (ڈیفالٹ) میں واپس لائیں

ٹھیک ہے

اُسامہ قتل کا بدلہ:القاعدہ جانباز بھی مارےگئے

افغان سیکورٹی فورسزنے القاعدہ کے پچیس عناصر کو ہلاک کردیا، ان میں عرب ، پاکستانی اور چیچن شہری شامل ہیں

تہران (ارنا نیوز ایجنسی) افغانستان میں القاعدہ کے دسیوں غیر ملکی عناصر کو ہلاک کردیا گيا ہے۔ ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے نورستان کے گورنر جمال الدین بدر نے کل بتایا کہ افغان سیکورٹی فورسز نے اچانک کارروائی کرکے القاعدہ کے پچیس عناصر کو ہلاک کردیا ہے ۔ یہ دہشتگرد اسامہ بن لادن کے قتل کا بدلہ لینے کے لۓ افغانستان میں داخل ہوۓ تھے۔ افغان گورنر کی فراہم کردہ اطلاع کیمطابق القاعدہ کے جن عناصر کو ہلاک کیا گيا ہے ان میں عرب ، پاکستانی اور چیچن شہری شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ابھی تک اس افغان صوبے نورستان کے گورنر کی اطلاع کے بارے میں دہشتگرد تنظیم القاعدہ کی جانب سے کوئي ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ امریکی حکام نے پیر کے دن پاکستان میں القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کی خبر دی تھی۔ بہت سے سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اسامہ کی ہلاکت کے بعد افغانستان میں غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی کا اب کوئی جواز باقی نہیں رہ گيا ہے۔

Leave a Reply

You must be شامل ہیں تبصرہ لکھنے کے لیے.


SEO Powered By SEOPressor