اس صفحے کو سابقہ حالت (ڈیفالٹ) میں واپس لائیں

ٹھیک ہے

اُسامہ کی موت:شک و شبہات ہیں،احمدی

اُسامہ بن لادن بیماری کی وجہ سے بہت عرصہ پہلے مرچکا ہے بن لادن کو قتل کرنے کا امریکی ڈرامہ بالکل غلط اور جھوٹ پر مبنی ہے

استنبول (میزان ڈیسک) ایران کے صدر محمود احمدی نژاد کا کہنا ہے کے اسامہ کی موت کے بارے میں شک و شبہات ہیں اور امریکہ پاکستان میں تشدد پھیلانا چاہتا ہے۔ استنبو ل میں ترکی کے صدر عبداللہ گل کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوےاحمدی نژاد نے کہا کہ اسامہ کے بارے میں یکطرفہ معلومات فراہم کی گئی ۔ اس سے قبل ایران کے انٹیلی جنس کے وزير حیدر مصلحی نے دعویٰ کیا تھا کہ ایسی دقیق اور مؤثق اطلاعات ہیں کہ اُسامہ بن لادن بیماری کی وجہ سے بہت عرصہ پہلے مرچکا ہے بن لادن کو قتل کرنے کا امریکی ڈرامہ بالکل غلط اور جھوٹ پر مبنی ہے۔ آیت اللہ حیدر مصلحی نے کہا کہ

اُسامہ بن لادن کے بارے میں امریکہ نے جو اطلاعات اب تک دی ہیں وہ سب جعلی ہیں امریکی اطلاعات میں تضاد کی اصل وجہ یہی ہے کہ بن لادن بہت پہلے مرچکا ہے اور امریکہ اس کی خـر شائع کرکے اپنی اندرونی مشکلات حل کرنے کے ساتھ خطے میں اسلامی بیداری کو دبانے کی کوشش کررہا ہے۔

Leave a Reply

You must be شامل ہیں تبصرہ لکھنے کے لیے.


SEO Powered By SEOPressor