اُسامہ کی موت سے دہشت گردی ختم نہیں ہوگی
طالبان کیخلاف جنگ جاری رکھنے کا امریکی عزم، غزنی میں طالبان شدت پسندوں کےحملےمیں 6 پولیس اہلکارجابحق ہو گئے
کابل (مہر نیوز) افغانستان میں اتحادی فوج کے سربراہ نے د ہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے
کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بن لادن کی موت سے دہشت گردی ختم نہیں ہوگی بلکہ طالبان کے خلاف جنگ جاری رہےگی۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق : افغانستان میں اتحادی فوج کے سربراہ جنرل ڈیویڈ پیٹریؤس نے ایسو سی ایٹڈ پریس کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن کی موت سے القاعدہ اور طالبان کے روابط پر برے اثرات مرتب ہونگے اتحادی فوج کے سربراہ نے د ہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بن لادن کی موت سے دہشت گردی ختم نہیں ہوگی بلکہ طالبان کے خلاف جنگ جاری رہےگی۔
افغانستان کے مشرقی صوبے غزنی میں طالبان شدت پسندوں کے ایک حملے میں 6 پولیس اہلکار جابحق ہو گئے۔ فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان کے مشرقی صوبے غزنی میں طالبان شدت پسندوں کے ایک حملے میں 6 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
افغان حکام مطابق حملہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سے کئی کلومیٹر دور کیا گیا جب پولیس اہلکاروں کا ایک گروپ سڑک کے کنارے نصب بم کا نشانہ بنا جس کے بعد ان پر فائرنگ کی گئی۔
یہ حملہ ایک ایسے وقت کیا گیا ہے جب افغان فوج نے غزنی کے جنوب میں واقع قندھار شہر میں شدت پسندوں کا حملہ پسپا کیا ہے جو شہر کے کئی حصوں پر قبضے کی کوشش کر رہے تھے۔