اُسامہ کی کھوج پشتونوں کے زریعےہوئی:CIA
سی آئی اے نے پشتون بھرتی کئےجوسرحدی علاقے میں القاعدہ اور طالبان کی کھوج لگانے کے علاوہ ڈرون حملوں کے لیے اہداف کی نشاندہی بھی کرتے تھے
واشنگٹن (میزان ڈیسک)امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سابق اہلکارکا کہنا ہے کہ سی آئی اے ن
ے اسامہ کی تلاش کیلئے بن لادن ٹیم بنائی تھی جس میں امریکی نژاد پاکستانیوں اورپشتونوں کو بھرتی کیا گیا تھا۔.
مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق سی آئی اے کی بن لادن ٹیم کے سابق سربراہ مائیکل شویرکا کہنا تھا کہ دوہزارایک میں سی آئی اے نے اسامہ کا کھوج لگانے کیلئے پاکستانی نژاد امریکی یا ایسے امریکیوں کو بھرتی کیا جو جنوبی ایشیائی اورمشرق وسطیٰ کے ملکوں جیسی مشابہت رکھتے تھے تاکہ وہ پاک افغان سرحد پر واقعے علاقوں کے لوگوں میں گھل مل سکیں۔انھوں نے بتایا کہ سی آئی اے نے روایتی پشتون بھی بھرتی کیے جو سرحدی علاقے میں القاعدہ اور طالبان کی کھوج لگانے کے علاوہ ڈرون حملوں کے لیے اہداف کی نشاندہی بھی کرتے تھے۔ان میں سے کچھ پشتون براہ راست سی آئی اے کے ملازم تھے جکبہ دیگرتھرڈ پارٹی جاسوسی کے لیے ہائرکرتی تھی، جن کی شناخت پوشیدہ رہتی تھی۔مائیکل شویرنے کہا کہ یقین سے نہیں کہا جا سکتا کہ ایبٹ آباد آپریشن میں مقامی افرادنے حصہ نہیں لیا،جسکے نتیجے میں اُسامہ بن لادن کو قتل کیا گیا۔