ایرانی جزیرہ کیش میں گیس برآمد
کیش سےعمان تک سمندر کےاندردوسوکلومیٹرطویل گیس پائپ لائن بچھائي جائے گی جس سےعلاقائی ملکوں کو گيس کی برآمد ممکن ہو جائے گی۔
تہران (نیوزڈیسک) اسلامی جمہوری ایران کی آئل انجینئرنگ کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر
ناجی سعدونی نے کہا ہے کہ ایران کے جزیرۂ کیش کی گیس فیلڈ میں ستر ہزار ٹریلین مکعب فٹ سے زائد ٹی سی ایف گیس کے ذخائر موجود ہیں۔ ایران کی وزارت پٹرولیم کی ویب سائٹ شانا کی رپورٹ کے مطابق ناجی سعدونی نے اس سلسلے میں کہا کہ مطالعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ کیش گیس فیلڈ میں گیس کے ذخائر ابتدائی اندازوں کی نسبت دوگنا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس گیس فیلڈ میں فروری دو ہزار دس میں پہلے کنویں کی کھدائي کا کام شروع کیا گيا اور عنقریب پہلے فیز میں مزید کنویں کھودیں جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کیش سے عمان تک سمندر کے اندر دو سو کلو میٹر طویل گیس پائپ لائن بچھائي جائے گی جس سے اس علاقے کے ممالک کو گيس کی برآمد ممکن ہو جائے گی۔