اس صفحے کو سابقہ حالت (ڈیفالٹ) میں واپس لائیں

ٹھیک ہے

بحرین:بیرونی افواج نے بحران شدید کیا ہے

ایران بحرین کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کا احترام کرتا ہے،ایران نے مداخلت کی نہ کرئے گا۔ایرانی وزیرِ خارجہ کا اعلان

دبئی (میزان ڈیسک) اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ علی اکبر صالحی نے ابوظہبی میں اپنے دورہ امارات کے اختتام پر کہا ہےکہ بحرین میں بیرونی افواج کی مسلسل موجودگی سے اس ملک کے بحران میں شدت آئے گی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اتوار کی رات متحدہ عرب امارات میں صحافیوں سےگفتگو کرتےہوئے کہا کہ بیرونی افواج نے نہ صرف بحرین کے مسئلے کوحل نہیں کیا ہے بلکہ بحرین کے حالات مزید خراب ہوئےہیں۔

انہوں نے امید ظاہرکی کہ علاقائی ممالک کے صلاح و مشوروں سے ایسا ماحول سامنے آئے گا جس کے نتیجے میں بحرین میں مذاکرات شروع ہوسکیں گے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران بحرین کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کا احترام کرتا ہے اور ایران نے اس ملک میں مداخلت کی ہے اور نہ کرےگا۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم کسی ملک کے داخلی امور میں مداخلت نہیں کرتے اسی طرح یہ بھی پسند نہیں کرتے کہ کوئی اور ملک علاقائی ممالک کے امور میں مداخلت کرے ۔

انہوں نے کہا کہ امارات کے وزیراعظم اور وزیرخارجہ کے ساتھ مذاکرات مفید رہے ہیں اور ہم نے علاقے کےبارےمیں انہيں اپنے نظریات سے واضح طور پر مطلع کیا ہے اسی طرح اپنی تشویش سے بھی آگاہ کیا ہے۔

Leave a Reply

You must be شامل ہیں تبصرہ لکھنے کے لیے.


SEO Powered By SEOPressor