اس صفحے کو سابقہ حالت (ڈیفالٹ) میں واپس لائیں

ٹھیک ہے

بحرین:سیاسی قیدیوں کیلئے شمع بردار جلوس نکالےگئے

بحرین میں سعودی اور شاہی فوج  کے ہاتھوں قرآن پاک کی بیحرمتی کے پیچھے امریکی ہاتھ کارفرما ہے،حزب اللہ لبنان

بیروت (نیوزڈیسک) حزب الله لبنان کی ایگزیکٹو کونسل کے نائب صدر ، شیخ نبیل قاووق نے گذشتہ روز جنوبی لبنان میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحرین میں اسلامی مقدسات اور بالخصوص قرآنِ پاک کو نذرِ آتش کرانے کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے،امریکہ جو لبنان کے نئے وزیر اعظم نجیب میقاتی کی حکومت سازی میں رکاوٹ ہے شام کی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کیلئے سازشوں کے جال بچھارہا ہے،شیخ نبیل نے کہا کہ بحرین میں سعودی اور بحرینی فوجوں کے ذریعےقرآنِ پاک کو نذرِ آتش کراکے پادری کے حولناک اقدام کو دبادیا ہے اور مغرب کی عوام کو یہ پیغام دیا جارہا ہے کہ جب سعودی فوج اس فعلِ قبیح کو انجام دے سکتی ہیں تو ایک پادری کا جرم تو اُن کے سامنے کوئی حقیت نہیں رکھتا۔

دوسری طرف بحرین میں سیاسی قیدیوں کی رہائی کیلئے بڑے پیمانے پر شمع بردار جلوس نکالے گئے ، شرکاء میں انسانی حقوق کی تنظیمیوں کے عہدیداروں سمیت بحرین کی اشرافیہ سے تعلق رکھنے والے سول سوسائٹی کے افراد شامل تھے۔ بحرین میں مارشللاء کے خاتمے کیلئےپیر سے شروع کی گئی نوجوانوں کی بھوک ہڑتال جاری ہے بھوک ہڑتالیوں کا مطالبہ ہے کہ سیاسی قیدیوں کو فورا رہا کیا جائےاور سعودی فوجیں بحرین سے واپس جائیں۔

Leave a Reply

You must be شامل ہیں تبصرہ لکھنے کے لیے.


SEO Powered By SEOPressor