اس صفحے کو سابقہ حالت (ڈیفالٹ) میں واپس لائیں

ٹھیک ہے

بحرین:شاہی حکومت کی ایران سےمدد کی اپیل

ایران نے بحرین کے عوام پر انسانیت سوز تشدد کی مذمت اور شاہی حکومت سےعوام کو حقوق دینےکا مطالبہ کیا ہے۔

تہران (میزان ڈیسک) بحرین میں عوامی تحریک میں تیزی آنے کےبعد بحرین کے بادشاہ نے اپنے ملک کا سیاسی بحران حل کرنے کےلۓ ایران سے مدد کی اپیل کی ہے۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے بحرین کی اعلی کونسل برائے اسلامی امور کے اراکین سےملاقات میں کہا ہےکہ بحرین اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے اور چاہتاہےکہ ایران بحرین کے سیاسی بحرین کو حل کرنےمیں مدد کرے۔ یادرہے ملت بحرین چودہ فروری سے اپنے حقوق کا مطالبہ کررہی ہے ۔ ملت بحرین آل خلیفہ کی استبدادی اور آمر حکومت کے خاتمے کی خواہاں ہے۔ بحرینی حکومت نے عوامی مظاہروں اور احتجاج کو کچلنے کےلئے سعودی عرب کی فوجی امداد کے سہارے دسیوں افراد کو شہید اور ہزاروں کوگرفتار کیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے علاقائی ملکوں میں امن و استحکام کی ضرورت پرتاکید کرتےہوئے آل خلیفہ حکومت کے کارندوں اورسعودی عرب کی فوج کے ہاتھوں بحرین کے عوام پر انسانیت سوز تشدد کی مذمت کی ہے اور  شاہی حکومت سے بحرینی عوام کو حقوق دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a Reply

You must be شامل ہیں تبصرہ لکھنے کے لیے.


SEO Powered By SEOPressor