اس صفحے کو سابقہ حالت (ڈیفالٹ) میں واپس لائیں

ٹھیک ہے

بحرین:شاہی مخالف سیاسی قیدیوں کی سعودی عرب منتقلی

سعودی عقوبت خانوں میں گرفتار بحرینیوں کوتشدد کیلئے مخالف سلفی فرقے سے تعلق رکھنے والے افراد کے سپرد کیا جاتا ہے

منامہ (نیوزڈیسک) بحرین کی عوام پر سعودی عرب اوراقلیتی شاہی حکومت کی وفادار فوج کیطرف سے مظالم ڈھانے کا سلسلہ جاری ہے،سعودی فوج بحرین کی سیکورٹی فورسز کیساتھ ملکرشاہی حکومت کے مخالفین کو نشانہ بنارہے ہیں موصولہ اطلاعات کے مطابق بحرین میں بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں سعودی فوج گرفتار بحرین کے سیاسی قیدیوں کو بڑی تعداد میں سعودی عرب کے عقوبت خانوں میں منتقل کررہی ہے جہاں گرفتار بحرینیوں کوتشدد کیلئے مخالف سلفی فرقے سے تعلق رکھنے والے افراد کے سپرد کیا جاتا ہےاورابتک دسیوں بادشاہ مخالف سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کرکے سعودی عرب منتقل کیا گیا ہے۔

پریس ٹی وی کے مطابق بحرین کی سیکورٹی فورسز نے سترہ شہر میں عام شہریوں کے رہائشی مکانات پر حملے کئے ہیں اور گھروالوں کو زد و کوب کیا گذشتہ فروری سے بحرین میں عوامی احتجاج جاری ہے اور سعودی عرب و بحرین کی سیکورٹی فورسز کی ظالمانہ کاروائیوں کے باوجود بحرینی عوام اپنے مطالبات سے دستبردار ہونے کو کسی بھی قیمت پر تیار نہيں ہيں ۔ بحرین  لبریشن فرنٹ کے رہنما سعید الشہابی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بحرین کی حکومت ملک میں قومی و نسلی صفائی کی پالیسی پر کام کررہی ہے ۔ اس سے پہلے جمعہ کو بھی بحرین کے ہزاروں افراد نے جمعہ یوم القرآن منایا اور سعودی عرب و بحرین کی فوجوں کے ہاتھوں قرآن کریم کے نسخے جلائے جانے کے اقدامات کی مذمت کی ۔

Leave a Reply

You must be شامل ہیں تبصرہ لکھنے کے لیے.


SEO Powered By SEOPressor