اس صفحے کو سابقہ حالت (ڈیفالٹ) میں واپس لائیں

ٹھیک ہے

بحرین:یومِ قرآن پر ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

سعودی اور بحرینی فوجیوں کےہاتھوں 29 مساجد کو شہید اور قرآنِ مجید کی بےحرمتی کئے جانے کیخلاف احتجاج کیا گیا

دبئی (نیوزڈیسک) ریڈیو تہران کی رپورٹ کیمطابق جمعہ کے روز  کئی عرب ملکوں سےخاندانی آمریتوں کےخلاف احتجاج اورمظاہروں کی خبریں موصول ہوئي ہیں۔ بحرین ، سعودی عرب اور یمن میں  مظاہرےہوئے اورعوام نےآمروں کی حکومتوں کےخاتمےاور عوام کےسیاسی وسماجی حقوق کی بحالی کامطالبہ کیا۔

بحرین میں عوام نےآج یوم قرآن منایا اورحکمراں شاہی خاندان کی وفادار فوج اورجارح سعودی فوجیوں کےہاتھوں قرآن کریم کی بےحرمتی، مساجد کی شہادت اورامام بارگاہوں کےانہدام پراحتجاج کیا۔

یوم قرآن کےموقع پرعوام، علماء اوراہم شخصیتوں نےسعودی اوربحرینی فوجیوں کےہاتھوں قرآن کریم نسخےجلائےجانے، اور مساجد اورامام بارگاہوں کوشہیدکئےجانےکی شدید مذمت کی اوربحرین کے شاہی حکمرانوں سےان جرائم کاسلسلہ بند کئے جانے کامطالبہ کیا۔

بحرین کی جمعیت وفاق نے خبردار کیا ہے کہ بحرین کےنہتےعوام کی سرکوبی کےسلسلہ میں بند کیا ہے ،جمعہ یوم قرآن کی مناسبت سےہونےوالےمظاہروں کو بحرینی آمروں کیلئے نوشتہ دیوار قرار دیا جبرواستبداد کے باوجود دسیوں ہزاروں لوگوں کا ہونا اس نات کی غمازی کرتا ہے کہ بحرین میں شاہی حکومت کے دن مختصر ہیں۔

تاریخ میں پہلی بارانہدامِ مساجد کو شہید کرنے کا ریکارڈ توڑتے ہوئے بحرین میں 263 مساجد پر حملے کئے ہیں اور 29 مساجد کو مکمل طور پر شہید کردیا ہے۔

بحرین کی معروف شاعرہ  شہیدہ آیات القُرمُزی جنھوں نے فروری میں بحرینی عوام کی جانب سے پرل اسکوئر پر دھرنے کے دوران شاہی حکومت کیخلاف اپنی شاعری کے ہتھیار کو خوب اچھی طرح سے استعمال کیا تھا کو جارح سعودی فوجیوں نے اغواء کرنے کے بعد قتل کردیا انشانی حقوق کی بحرینی تنظیم کیمطابق انہیں شدیدترین درندگی کا نشانہ بنانے کے بعد شہید کیا گیا۔ ہے۔ رپورٹ کے مطابق آیات القرمزی کو متعدد بار خطوط اور ایمیل پیغامات کے ذریعے خطرناک نتائج کی دھمکی دی گئی تھی اور جب انھوں نے ملنے والی دھمکیوں کی شکایت کے لئے بحرینی حکام سے رجوع کیا تو انہیں نہ صرف انصاف نہیں ملا بلکہ شاہی کارندوں نے ان کی بےعزتی کی اور نہایت شرمناک الفاظ سے ان کی اہانت کی۔

Leave a Reply

You must be شامل ہیں تبصرہ لکھنے کے لیے.


SEO Powered By SEOPressor