اس صفحے کو سابقہ حالت (ڈیفالٹ) میں واپس لائیں

ٹھیک ہے

بھارت خلاء میں مصنوعی سیارہ پہنچانے میں کامیاب

اس سے قبل جی ایس ایل وی نوعیت کی دو پروازیں ناکام ہوگئی تھیں۔ اسرو دسمبر تک  مزید کئی راکٹ لانچ کرئے گا۔

نئی دہلی (نیوزڈیسک) بھارت نے رواں ماہ پی ایس ایل وی راکٹ کے ذریعے تین مصنوعی سیارے کامیابی کے ساتھ خلاء میں پہنچا ئے ہیں۔ پولر سیٹیلائٹ وہیکل لانچر راکٹ کو بھارت کے خلائی تحقیق کے ادارے اسرو نے تیار کیا ہے۔

پی ایس ایل وی سی – 16 راکٹ سے بھارت کا ایک ریموٹ اسنسنگ سیارہ جبکہ روس اور سنگاپور کا ایک ایک سیارہ 822 کلو میٹر کی اونچائی پر مدار میں بھیجاگیا ہے۔

اسرو کے سربراہ کے رادھا کرشنن نے راکٹ لانچ کے بعد کے کہا کہ پی ایس ایل وی سی – 16 کی پرواز پوری طرح کامیاب رہی ہے اور تینوں مصنوعی سیارے کامیبابی کے ساتھ مطلوبہ اونچائی پر مدار میں پہنچا دیےگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’یہ اسرو اور بھارتی قوم کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔‘ پی ایس ایل وی راکٹ پوری طرح بھارت میں تیار کیا گیا ہے اور اب تک اس کی اٹھارہ پروازیں ہو ئی ہیں جن میں سے سولہ پروازیں کامیاب رہی ہیں۔ یہ ایک بار استعمال ہونے والے راکٹ ہیں۔

پی سی ایل وی سی 16 راکٹ چینئی سے 90 کلومیٹر دور ستیش دھون خلائی مرکز سے خلا میں بھیجا گیا۔ اسرو کے سائنسدانوں نے راکٹ لانچ کے بعد بتایا کہ مصنوعی سیاروں نے مدار میں پہنچنے کے بعد کام کرنا شروع کر دیا ہے اور اگر سب کچھ صحیح طریقے سے چلا تو بھارت کے ریموٹ اسنسنگ سیارے سے 28 اپریل کو پہلی تصویرمل جائے گی۔

اس پر تین ہائی پاور کے کیمرے نصب ہیں اور یہ بھارت کے قدرتی وسائل کا جائزہ لےگا۔ اس کی خدمات دوسرے ممالک بھی زرعی اور آبی وسائل کے مطالعے کے سلسلے میں حاصل کرتے ہیں۔

آج کی کامیاب پرواز سے اسرو کا حوصلہ کافی بڑھا ہے کیونکہ اس سے قبل جی ایس ایل وی نوعیت کی دو پروازیں ناکام ہوگئی تھیں۔ اسرو کا کہنا ہے کہ دسمبر تک وہ مزید کئی راکٹ لانچ کرنے والے ہیں۔

Leave a Reply

You must be شامل ہیں تبصرہ لکھنے کے لیے.


SEO Powered By SEOPressor