اس صفحے کو سابقہ حالت (ڈیفالٹ) میں واپس لائیں

ٹھیک ہے

حزب اللہ کیخلاف موساد کی ناکامی کا اعتراف

حزب اللہ کے اندر رسائی کے راستے محدود ہیں اوراسکی بنیادی وجہ اُسکی ساخت اور تنظیمی ڈھانچہ ہے۔

تہران (نیوزڈیسک) اسرائیلی حکومت کے ایک سابق انٹیلی جنس افسر نے کہا ہےکہ اسرائیل کی انٹیلی جنس ایجنسی موساد حزب اللہ کے مقابلےمیں کمزور ہوچکی ہے۔ حزب اللہ کے اندر رسائی کے راستے محدود ہیں اوراسکی بنیادی وجہ اُسکی ساخت اور تنظیمی ڈھانچہ ہے۔

فارس نیوز کے مطابق اسرائیلی انٹیلی جنس آفیسرحییم بورو نے بتایا کہ موساد حزب اللہ کے مقابلے کرنے میں اختلافات اور بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہےاور حالیہ سالوں میں موساد کے لبنان کیلئے کئی مشن ناکام ہوئے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ حزب اللہ نے موساد کی حکمتِ عملی کو پڑھنا شروع کردیا ہے

اس رپورٹ کے مطابق بورو نے مزید کہا کہ حزب اللہ کے مقابلے میں اسرائیلی حکومت کی ناکامی کا بنیادی سبب اُسکی مسلح افواج اور سکیوریٹی حلقوں میں اختلافات ہیں اور یہ اختلافات دوہزار چھ میں صیہونی حکومت کی شکست فاش کے بعد سامنے آئےہیں۔

جب حزب اللہ نےاسرائیلی حکومت کوبھیانک شکست سے دوچار کردیا تھا ۔ یادرہے لبنانی سکیوریٹی فورسسز اور حزب اللہ نے گذشتہ مہینوں میں اسرائیلی حکومت کے جاسوسی کے متعدد  نیٹ ورک پکڑ کر تباہ کردئے ہیں اور بہت سے جاسوس کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Leave a Reply

You must be شامل ہیں تبصرہ لکھنے کے لیے.


SEO Powered By SEOPressor