اس صفحے کو سابقہ حالت (ڈیفالٹ) میں واپس لائیں

ٹھیک ہے

حماس:اسرائیل حملوں کامنہ توڑ جواب دیا جائیگا

غزہ پٹی پرصیہونی فوج کے گذشتہ ہفتے سے جاری حملوں میں اکیس فلسطینی شہید اوردسیوں زخمی ہوئےہيں۔

دمشق (نیوزڈیسک) فسلطینی مزاحمتی تحریک حماس نے غزہ پر اسرائیلی طیاروں کے مسلسل حملوں کامنہ توڑ جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔ فارس نیوزایجنسی کی رپورٹ کےمطابق تحریک حماس کے عسکری ونگ  کے سربراہ عزالدین قسام نےغزہ پٹی پراسرائیلی فوج کے حملوں پر خبردار کرتےہوئےکہاہےکہ اسرائیلی حکومت حماس کی جوابی کاروائی کی منتظر رہے۔

واضح رہےکہ جمعہ کے روز غزہ پٹی پراسرائیلی طیاروں کے وحشیانہ حملےمیں کم سےکم چار افراد زخمی ہوگئے۔ خیال رہے کہ غزہ پٹی پرصیہونی فوج کے گذشتہ ہفتے سے جاری حملوں میں اکیس فلسطینی شہید اوردسیوں زخمی ہوئےہيں۔

غزہ کا کنٹرول حماس کے پاس ہے اور اسرائیل نے غزہ کا کئی سالوں سے ناکہ بندی کررکھی ہے اور گزشتہ سال ترکی کے امدادی کارکنوں نےفریڈم فلوٹیلہ غزہ بھیجا جس پر اسرائیلی کمانڈوز نے اُس وقت حملہ کردیا جب وہ غزہ کی بندرگاہ پہنچ چکا تھا،جس کے نتیجے میں کئی امدادی کارکن شہید ہوئے۔اس واقعے کی پوری دنیا ماسوائے امریکہ اور برطانیہ نے بھرپور مذمت کی،جسکے بعد ترک حکومت نے اپنے سفیر کو مقبوضہ بیت المقدس سے واپس بلالیا تھا۔

Leave a Reply

You must be شامل ہیں تبصرہ لکھنے کے لیے.


SEO Powered By SEOPressor