سپرجزیرہ فوجی اڈہ بحرین میں قائم ہوگا
خلیج فارس کے چھ عرب ملکوں کے معاہدے کےمطابق ان کی فوجیں دوسرے ملکوں میں تعینات نہیں کی جاسکتی ہیں۔
منامہ (نیوزڈیسک) بحرین کی فوج کے کمانڈر ان چیف احمدآل خلیفہ نے کہا ہےکہ بحرین میں خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن مملک کی مشترکہ فوج کا اڈا قائم کیا جاے گا۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق بحرینی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف احمد آل خلیفہ نے
کہا ہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل کے چھ عرب ملکوں کے معاہدے کےمطابق ان ملکوں کا مشترکہ فوجی اڈا بحرین میں قائم کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ خلیج فارس کے چھ عرب ملکوں کے معاہدے کےمطابق ان کی فوجیں دوسرے ملکوں میں تعینات نہیں کی جاسکتی ہیں۔ سپرجزیرہ کے نام سے یہ مشترکہ فوج بیرونی خطروں کا مقابلہ کرنے کے لئےبنائي گئي ہے لیکن بحرین میں انقلاب کے آغاز کے بعد سے یہ مشترکہ فوج بحرین میں نہتے عوام کا قتل عام کر رہی ہے۔
بحرین میں شاہی حکومت کا تشدد جاری ہے اور سکیورٹی فورسز نے مزید دسیوں افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق بحرینی فورسز نے سعودی عرب کے جارح فوجیوں کے ساتھ ملکر مختلف شہروں اور دیہی علاقوں میں پیر اور منگل کو بھی آپریشن جاری رہا اور دسیوں لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ بحرین کے انسانی حقوق تنظیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ شاہی حکومت کے کارندوں نے ڈاکٹروں کی تنظیم کے سربراہ اور پارلیمنٹ کے دو اراکیں کو غیر ملکی ذرائع ابلاغ کو انٹرویو دینے پر گرفتار کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا بحرینی سکیورٹی فورسز نے اب تک ہزاروں افراد کو گرفتار کیا ہے اور قیدیوں کو جسمانی ایذائيں پہنچائي جاتی ہیں۔
بحرین میں اہل تشیع کی اکثریت ہے جو اپنے سنی بھائیوں کے ہمراہ حقوق سے محروم ہیں۔ بحرینی عوام نے چودہ فروری سے اپنے حقوق کی بازیابی کے لئے تحریک شروع کر رکھی ہے۔