شام: فساد پھیلانےوالا دہشتگرد گروہ گرفتار
سلفی عقائد کے علماء نے گمراہ کیا ہےاور سعودی عرب کے مالی وسائل سے ہتھیار خریدے، گرفتارملزمان کا اعتراف
دمشق (میزان ڈیسک) شام کی آرمی اور سیکورٹی فورسسز نے دارعا شہر میں فساد پھیلانے میں ملوث
ایک دہشت گرد گروہ کو گرفتار کیا ہے،مسلح دہشت گرد گروہ نے اعتراف کیا کہ اُنھوں نے شامی فوج پر حملے کئے اور گھات لگا کر کئی فوجیوں کوقتل کیا۔ تفتیش سےحاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں شام کی فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود پکڑا،گروہ کے ارکان نے تفتیش کے دوران بتایا کہ نجی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا اور اسکے لئے اسرائیل سے ملنے والے کیمیائی محلول کو استعمال کیا۔ ذرائع کے مطابق تفتیش کاروں کے سامنے دہشتگرد گروہ کے ارکان نے اعتراف کیا کہ اُنھوں سلفی عقائد کے علماء نے گمراہ کیا ہےاور سعودی عرب سے حاصل ہونے والے مالی وسائل کے ذریعے اسمگلروں سے ہتھیار خریدے گئے ہیں۔