اس صفحے کو سابقہ حالت (ڈیفالٹ) میں واپس لائیں

ٹھیک ہے

ملّاعمرکراچی میں ہے،سابق افغان انٹیلی جنس چیف

مشرف دورمیں پاکستان کو4سال قبل اسامہ کی ایبٹ آباد میں موجودگی کابتادیا گیا تھا لیکن پاکستان نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی

کابل (میزان ڈیسک) افغانستان کے سابق انٹیلی جنس چیف امراللہ صالح نے دعویٰ کیا ہے کہ ملا عمر کراچی میں موجود ہے اورپاکستان کو4سال قبل اسامہ کی ایبٹ آباد میں موجودگی کابتا دیا گیا تھا لیکن پاکستان نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے سابق انٹیلی جنس چیف امراللہ صالح نے دعویٰ کیا ہے کہ ملا عمر کراچی میں موجود ہے اور پاکستان کو4سال قبل اسامہ کی ایبٹ آباد میں موجودگی کابتادیا گیا تھا لیکن پاکستان نے اس پر کوئي توجہ نہیں دی۔ امراللہ صالح نے کہا کہ اسامہ کی موجودگی کے بارے میں سابق صدر پرویزمشرف کو بتایا گیا۔ جس پر مشرف نے غصے اور ناراضی کا اظہارکرتے ہوئے اس دعوے کو رد کردیا تھا ۔سابق افغان انٹیلی جنس چیف نے دعویٰ کیا ہے کہ ملا عمر کراچی میں موجود ہے اور اسے آئی ایس آئی کے سیف ہاؤس میں رکھا گیا ہے اور آئی ایس آئی کے چیف جنرل پاشا طالبان رہنماؤں کی موجودگی کے بارے میں ہر روزبریفنگ لیتے ہیں.

Leave a Reply

You must be شامل ہیں تبصرہ لکھنے کے لیے.


SEO Powered By SEOPressor