ٹارپیڈو اور آبدوز میں ایرانی فوج خود کفیل
ایرانی فوج ناقابلِ شکست ہوچکی ہےنژاد، اینٹی ایرکرافٹ میزائل شلمچہ اورکروز میزائل ظفرجلد مسلح افواج کے حوالے کردے جائيں گئے۔
تہران (نیوزڈیسک) اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افوا ج کے کمانڈر ان چیف بریگيدیر جنرل عطا اللہ صالحی نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج ٹارپیڈو اور آبدوز بنانے میں خودکفیل ہوگئی ہے۔ جنرل عطاء اللہ صالحی نے ایران میں جدید اسلامی
ریاست کے بانی امام خمینی کے مزار پر منعقدہ مسلح افواج کے پریڈ میں یہ بات کہی۔ اُدھر اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر ان چیف ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے کہا ہے کہ نیا بحری جنگی جہاز ولایت بھی بحریہ کے حوالے کردیا جائے گا ۔ بحری جہاز ولایت دسٹرائر ہے۔ انہوں نے آج یوم مسلح افواج کی تقریب میں کہا کہ ولایت دسٹرائر بھی جماران بحری جنگي جہاز کی طرح اعلی توانائيوں کا حامل ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج کودنیا میں سب سے زیادہ عوام کی حمایت حاصل ہے۔ صدر احمدی نژاد نے آج یوم مسلح افواج کے موقع پر کے کہا کہ ایران کی عزت و سربلندی و خود مختاری کے دفاع میں مسلح افواج اور بری فوج کے کردار کو بے نظیر قراردیتےہوئے کہا کہ بڑی خوشی کی بات ہےکہ ہماری مسلح افواج دفاع مقدس اور حالیہ برسوں میں پیش آنے والے گوناگوں اور سنگين واقعات کے تجربوں کی بدولت خود اعتمادی کی حامل، طاقتور مومن اور ناقابل شکست مسلح افواج میں تبدیل ہوچکی ہیں ۔ یادرہے اٹھارہ اپریل کو اسلامی جمہوریہ ایران میں یوم مسلح افواج منایا جاتاہے ۔ ان دن کے پریڈ میں مسلح افواج اپنی توانائيوں کی نمائش کرتی ہیں۔
دریں اثناء اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیردفاع احمد وحیدی نے کہا ہے کہ اینٹی ایرکرافٹ میزائل شلمچہ اور کروز میزائل ظفر عنقریب مسلح افواج کے حوالے کردے جائيں گئے۔