اس صفحے کو سابقہ حالت (ڈیفالٹ) میں واپس لائیں

ٹھیک ہے

یمن:سفارتکارکا اغواء سعودی سفارتخانہ بند

سعودی عرب یمن کے آمرعبداللہ صالح کو ہر قسم کے مقدمے سے بچانے کی کوشش کررہا ہےجس پر یمنی عوام ناخوش ہیں

عمان (نیوزڈیسک) یمن کے دارالحکومت صنعا میں سعودی عرب کا سفارتخانہ بند کردیا گيا ہے۔ البشیر ویب سائٹ کے مطابق یمن میں سعودی عرب کے ایک سفارتکارکے اغوا کے بعد گذشتہ روز سے صنعا میں سعودی عرب کا سفارتخانہ بند کردیا گيا ہے۔ جبکہ سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے یمن میں سعودی سفارتکار کےاغوا کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ یمن میں سیاسی بے چینی کے خاتمے کیلئے سعودی عرب کی کوششیں اغواء کےاس واقعےبعد بھی جاری رہیں گی۔ البشیر ویب سائٹ کے مطابق اغوا کاروں نے سعودی سفارتکار کو صنعا کے مضافاتی علاقےمیں منتقل کردیا ہے،ذرائع کے مطابق اغواءکاروں نے سفارتکار کی رہائی کیلئے 3۔1 ملین امریکی ڈالرز تاوان طلب کیا ہے۔ خیال رہے کہ سعودی عرب یمن کے سیاسی بحران کے حل حوالے سے حکمراں عبداللہ صالح اور اُن کے خاندان کے افراد کو ہر قسم کے مقدمے سے بچانے کی کوشش کررہا ہے جسکو یمنی عوام کی اکثریت پسندیدگی کی نظر سے نہیں دیکھ رہی ہے۔ اس سے قبل سعودی عرب کے حکمراں خاندان نے مصر کے آمر حسنی مبارک کو بھی بچانے کی کوشش کی تھی اور وہاں بھی سعودی عرب کو عوامی حلقوں کی طرف سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور پھر مصری عوام کے شدید دباو پر عبوری حکومت نے حسنی مبارک اور اس کے خاندان کے دیگر افراد کو عدلیہ کے سپرد کردیا ہے۔

Leave a Reply

You must be شامل ہیں تبصرہ لکھنے کے لیے.


SEO Powered By SEOPressor