اس صفحے کو سابقہ حالت (ڈیفالٹ) میں واپس لائیں

ٹھیک ہے

قرآنِ مقدس کی بے حرمتی :عالمی برادری مذمت کرئے،اسلامی کانفرنس

فلوریڈا کے ایک کلیسا میں شیطان صفت پادری ٹیری جونز کا قرآن کریم کو آگ لگانے کا اقدام شرمناک و تعصب پر مبنی ہے اور عالمی امن کیلئے خطرہ ہے

اسلامی کانفرنس تنظیم نے قرآن کریم کی شان میں ایک امریکی پادری کی گستاخانہ حرکتوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں رکن ملکوں کے نمائندوں کے ہنگامی اجلاس کے بعد جاری کئے گئے بیان میں قرآن کریم کو آگ لگانے پر مبنی امریکی پادری کے نفرت انگیز اقدام کو انتہائی شرمناک اور متعصبانہ قراردیا گیا اور اس کی مذمت کی گئی۔ امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک کلیسا میں شیطان صفت پادری ٹیری جونز کی سرپرستی میں اسلامی اقدار کی اہانت کرتے ہوئے قرآن کریم کو آگ لگائی ۔ اسلامی کانفرنس تنظیم نے اپنے بیا ن میں کہا ہے کہ یہ انتہاپسندانہ اقدام ایک خاص متعصبانہ سوچ کی علامت ہے،او آئی سی اس طرح کے اقدام کو کلیسا جیسے مقدس مقام پر انجام دئے جانے پر افسوس کا اظہار کرتی ہے اسلامی کانفرنس تنظیم نے ساتھ ہی خبردار کیا ہے کہ اس طرح کے اقدامات عالمی امن وسلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہيں او آئی سی نے ساتھ ہی عالمی برادری سے بھی کہا ہے کہ وہ اس طرح کے اقدام کی مذمت کرے ۔

Leave a Reply

You must be شامل ہیں تبصرہ لکھنے کے لیے.


SEO Powered By SEOPressor