اسامہ کی موجودگی،پاکستان ملوث یا نااہل ہے،لیون پینٹا
سی آئی اے کے چیف لیون پینٹا نے کہا ہے کہ اسامہ کے معاملے پر پاکستان سے تعلقات خراب کرنا امریکا کے مفاد میں نہیں ۔انہوں نے کہاکہ اسامہ کو رہائش دینے کے معاملے میں پاکستان ملوث ہوسکتاہے یاپھروہ نااہل ہے۔
اسامہ کی ہلاکت پر ارکان کانگریس کو بند کمرے میں بریفنگ دیتے ہوئے لیون پینٹا کا کہنا تھا کہ امریکی شہریوں کو اسامہ کی ہلاکت کا سو فیصد یقین ہے۔انہوں نے کہاکہ القاعدہ اب بھی دنیا بھر کے لیے خطرہ ہے۔انہوں نے کہاکہ اسامہ کی ہلاکت کا امریکا بہت فائدہ ہواہے۔ سی آئی اے کی بریفنگ کے دوران ارکان کانگریس کو اسامہ کی ہلاکت کی تصاویر یا ویڈیونہیں دکھائی گئ۔سی آئی اے نے کانگریس کو ایک گھنٹے تک بریفنگ دی۔ ادھر ایک امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوباما نےمانیٹرنگ کے دوران اسامہ کو
مرتے نہیں دیکھا ۔مانیٹرنگ کے دوران25 منٹ تک خاموشی چھائی رہی
Osama Bin Laden Dead New York Post Animation 2/5/11أسامة بن لادن
