اس صفحے کو سابقہ حالت (ڈیفالٹ) میں واپس لائیں

ٹھیک ہے

امریکہ:اسرائیل کیخلاف شام کی استقامت کمزورکرناچاہتا ہے

ایران سے تعلقات کاشوشہ امریکی ڈرامہ ہے کیونکہ پردے کے پیچھے اصل فیصلہ ساز قوت اسرائیلی حکومت ہے،ڈاکٹر احمدی نژاد

تہران (نیوزڈیسک) اسلامی جمہوریہ ایران کےصدرڈاکٹراحمدی نژاد نےکہاہےکہ شام کی حکومت اورقوم اسرائیل کی توسیع پسندی کےخلاف فرنٹ لائن پرہے۔

صدراحمدی نژاد نےملکی اورغیرملکی صحافیوں سےخطاب کرتےہوئےشام کےحالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ اوراس کےاتحادیوں کاایک اہم مقصد اسرائیل کےخلاف شام کی استقامت کوکمزورکرناہے اور وہ نہيں چاہتےکہ شام کی حکومت اورقوم مفاہمت کےساتھ زندگی گذارےاور استقامت جاری رکھے۔

صدراحمدی نژاد نے کہاکہ پوری دنیامیں اکثریت کی حکمرانی ہونی چاہئےاور ہمیں امید ہےکہ ایک دن امریکہ اوریورپ میں بھی اکثریت کی حکمرانی ہوگی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کےصدرنےفلسطین اورغزہ کےمسئلےپرعلاقےکےحالات کےاثرات کےبارےمیں کہاکہ امریکہ اوراس کےاتحادی ایک نئی سازش کےذریعےاردن کےبعض علاقوں کوتقسیم کرکےاسےفلسطین کانام دیناچاہتےہيں اوراس پرفلسطینی حکومت قائم کرناچاہتےہیں۔

صدرمملکت احمدی نژاد نےکہاکہ قوموں اورحکومتوں کوہوشیاررہناچاہئےاوردھوکا نہيں کھاناچاہئے۔ صدرمملکت نےاطمینان دلایاکہ قوموں کی بیداری سےاسرائیلی حکومت کوبچانےکی آخری کوشش بھی لاحاصل ہوگي۔

اسلامی جمہوریہ ایران کےصدرڈاکٹراحمدی نژاد نےمستقبل میں ایران اورامریکہ کےدرمیان تعلقات کےبارےمیں کہاکہ امریکہ، ایران کےساتھ تعلقات قائم کرنےکے سلسلےمیں صرف سیاسی ڈرامےبازی کررہاہے کیونکہ پردےکےپیچھےان کااصلی فیصلہ اسرائیلی حکومت کرتی ہے۔

Leave a Reply

You must be شامل ہیں تبصرہ لکھنے کے لیے.


SEO Powered By SEOPressor