اس صفحے کو سابقہ حالت (ڈیفالٹ) میں واپس لائیں

ٹھیک ہے

اُسامہ بن لادن قتل آپریشن کب کیا ہوا

پاکستان کی فوج نے گزشتہ رات اچانک ایک بڑی کارروائی شروع کی، مکان تین سے چار کنال پر پھیلا ہوا ہے ارد گرد چودہ فٹ اونچی دیوارتھی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) ایبٹ آباد میں ایک عینی شاہد کے مطابق کاکول کے قریب واقع پاکستان ملٹری اکیڈمی کے نواح میں ٹھنڈا چوہا نامی علاقے میں پاکستان کی فوج نے گزشتہ رات اچانک ایک بڑی کارروائی شروع کی۔اطلاعات کے مطابق اس کارروائی میں تین اور افراد بھی ہلاک ہوئے ہیں جن میں اسامہ بن لادن کے ایک بیٹے کے علاوہ ایک خاتون بھی شامل ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اس سے پہلے فوج نے مقامی آبادی سے کہا کہ وہ اپنے گھروں کی روشنیاں بجھا دیں اور گھروں سے باہر نہ نکلیں۔عینی شاہد نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں کہا کہ فوجی کارروائی شروع ہونے کے کوئی دوگھنٹے بعد ایک دھماکے کی آواز سنائی دی اور اس کے ساتھ ہی گولیاں چلنے کی آواز آئی اور پھر توپ کے گولے کی طرح کی زوردار آواز سنی گئی۔

انھوں نے بتایا کہ اس کے ساتھ ہی ہیلی کاپٹر ایک حویلی نما گھر کے باہر گر کر تباہ ہوگیا اور آگ لگ گئی۔ ان کا کہنا تھا اس کارروائی میں دو ہیلی کاپڑ حصہ لے رہے تھے۔انھوں نے یہ بھی کہا جس مکان کے باہر یہ ہیلی کاپڑ گرا تھا یہ وہی مکان تھا جو فوجی کارروائی کا مرکز تھا۔

اس شحص کے مطابق یہ مکان تین سے چار کنال پر پھیلا ہوا ہے اور اس کے ارد گرد بارہ سے چودہ فٹ اونچی دیوار بنائی گئی ہے جس کی وجہ سے گھر کی پہلی منزل نظر نہیں آتی ہے۔

انھوں نےبتایا کہ اس مکان کی چار دیواری پر خاردار تار بھی لگائی گئی تھی۔ انھوں نے کہا کہ اس کارروائی کے دوران بچوں کے چیخنے کی آوازیں بھی سنائی دیں اور یہاں عورتیں اور مرد مقیم تھے۔

عینی شاہد کا کہنا ہے کہ انھوں نے تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کے حصے خود اٹھائے اور بظاہر یہ لگ رہا تھا کہ یہ گرا نہیں بلکہ گرایا گیا تھا۔عینی شاہد کا کہنا ہے کہ انھوں نے وہاں چند ایک فوجی جیکٹس بھی پڑی ہوئی دیکھیں جس سے بظاہر لگتا ہے کہ کوئی سکیورٹی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ان کی اطلاعات کے مطابق اس کارروائی میں ایک خاتون بھی ہلاک ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جو ہیلی کاپڑ استتعمال ہوئے ان کی بناوٹ سے لگتا ہے کہ وہ امریکی ہیلی کاپٹر تھے لیکن وہ وثوق سے کچھ نہیں کہہ سکتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ گھر دس بارہ سال پہلے ایک پشتون نے تعمیر کیا تھا اور مقامی لوگوں کو کبھی اندازہ نہیں ہوا کہ یہاں کون لوگ رہتے ہیں۔

Leave a Reply

You must be شامل ہیں تبصرہ لکھنے کے لیے.


SEO Powered By SEOPressor