اس صفحے کو سابقہ حالت (ڈیفالٹ) میں واپس لائیں

ٹھیک ہے

ایران:فوج کیلئےکروزمیزائیل کی تیاری شروع کرئےگا

مسلم ممالک میں بیداری کی تحریکوں پر برطانوی حکام کی تشویش کی وجہ تیل کے ذخائرکا نکل جانے کا یقین ہے،ایرانی وزیردفاع

تہران (نیوزڈیسک) اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیر جنرل احمد وحیدی نے کہا ہےکہ مستقبل قریب میں کروز میزائیلوں کی فوجی مقاصد کیلئے  تیاری کا عمل شروع کرئے گا۔ فارس خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بریگیڈیر جنرل احمد وحیدی نے آج مغربی ایران میں واقع صوبۂ کرمانشاہ کے شہر پاوہ میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوۓ مزید کہا کہ میزائیل ، سمندری ، خلائي ، الیکٹرو آپٹک اور دوسرے شعبوں سے متعلق ایرانی وزارت دفاع کا تیار کردہ اسلحہ اور فوجی سازو سامان رواں ہجری شمسی سال کے دوران ایران کی مسلح افواج کی تحویل میں دے دیا جاۓ گا۔

دریں اثناء اسلامی جمہوریہ ایران کےوزیردفاع بریگیڈیئرجنرل احمدوحیدی نےکہاہےکہ علاقےمیں اسلامی بیداری میں حقیقی

کامیابی مسلمانوں کی ہوگی۔ مہرنیوزایجنسی کی رپورٹ کےمطابق بریگیڈیئرجنرل احمد وحیدی نےآج برطانوی وزيردفاع کےاس دعوے کےجواب میں کہ علاقےکی تبدیلیوں میں کامیابی اگرایران کی ہوئی تویہ دنیاکےلئےخطرےکاباعث ہوگی کہاکہ اسلامی بیداری میں اصلی کامیابی، علاقےکےحریت پسندوں اورمسلمانوں کی ہوگی۔ ایران کےوزیردفاع نےکہاکہ علاقےکےعوام امریکہ اوربرطانیہ کی سامراجی، استبدادی اورمداخلت پسندانہ پالیسیوں سےتھک چکےہيں اورانھوں نے ان کےتسلط سےرہائی کے لئے قیام کیاہے۔

ایران کےوزیردفاع نےتاکیدکےساتھ کہاکہ مسلم مملک میں بیداری کی تحریکوں سےبرطانوی حکام کی تشویش کی اصلی وجہ ان کےہاتھوں سےعلاقے کے تیل کے ذخائرکانکل جاناہے جوعوامی بیداری سےعمل میں آرہاہے۔

بریگيڈیرجنرل احمد وحیدی نے سامراج کی تاریخ کی جانب اشارہ کرتےہوئےکہا کہ برطانیہ کو انسانی حقوق کی پرواہ ہے اور نہ ہی وہ ملکوں اورعلاقےکی خودمختاری اورآزادی کااحترام کرتاہے۔

Leave a Reply

You must be شامل ہیں تبصرہ لکھنے کے لیے.


SEO Powered By SEOPressor