اس صفحے کو سابقہ حالت (ڈیفالٹ) میں واپس لائیں

ٹھیک ہے

بابری مسجد:سی آئی اے نےکروڑوں روپے ہندوں میں تقسیم کئے

یہ ہولناک انکشاف ایودھیا کے یوگل کشور شاستری نے بابری مسجد شہادت کیس کی سماعت کے دوران اسپیشل جج وریندر کمار کی عدالت میں کیا۔

نئی دہلی (نیوزڈیسک) بابری مسجد کی شہادت کے پس پشت امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی ٹھکہ دار امریکی کمپنی تھی اور انہوں نے اس مقصد کے لئےامریکی کمپنی نے بہت بھاری رقم ویشو ہندو پریشد کو دی تھی،تاکہ یہ انتہا پسند ہندو تنظیم قدیم بابری مسجد کو  شہید کرئے ۔ یہ ہولناک انکشاف ایودھیا کے مہنت یوگل کشور شاستری نے بابری مسجد شہادت کیس کی سماعت کے دوران اسپیشل جج وریندر کمار کی عدالت میں کیا۔

شاستری نے عدالت کو بتایا کہ جب ان کی ملاقات اس وقت کے وزیراعظم نرسہماراوٴ سے ہوئی تو سشل منی نے انہیں بتایا کہ ویشوا ہندو پریشد نے بابری مسجد شہید کرنے کے لئے امریکی خفیہ ایجنسی کی فرنٹ مین امریکی کمپنی سے کروڑوں روپے لئے ہیں۔ایودھیا کے مہنت یوگل کشور شاستری کئی برس وی ایچ پی کے ممبر اور لیڈروں کے انتہائی قریب رہے۔ خیال کیا جارہا ہے کہ امریکی خفیہ ایجنسی کا یہ کھیل ہندو مسلم فساد کرانے کیلئے کیا تھا۔ تاکہ جنوبی ہندوستان میں مسلمانوں کی بیداری کی تحریک اُترپردیش میں قدم جما نہ سکے۔سانحہ بابری مسجد کے بعد ہندو مسلم فسادات میں ایک ہزار سے زیادہ لوگ مارے گئے اور زخمی ہوئےاور اربوں روپوں کی جائیداد تباہ ہوگئی۔

Leave a Reply

You must be شامل ہیں تبصرہ لکھنے کے لیے.


SEO Powered By SEOPressor