اس صفحے کو سابقہ حالت (ڈیفالٹ) میں واپس لائیں

ٹھیک ہے

بحرین:ترکی اورایران کےوزراء خارجہ کا ٹیلفونک رابطہ

دونوں وزراء خارجہ  بحرینی عوام کےجمہوری اور انسانی حقوق پر مبنی مطالبات پورے کئے جانے اور بحرین میں غیر ملکی فوجی مداخلت کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا

تہران (نیوزڈیسک) اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکی کے وزراء خارجہ نے بحرین کےصورتِ حال اورانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بات چیت کی ہے۔ ایران کے وزیرخارجہ علی اکبر صالحی اورترک وزیرِخارجہ احمد داؤد اوغلو نے اپنی ٹیلی فونک گفتگو میں علاقے کے حالات خاص طور پربحرین میں سعودی افواج کا بحرینی عوام پر تشدد اور بحرین میں آمریت کے خلاف عوام کو کچلنے کیلئے سعودی عرب کی بحرین میں مداخلت پر بات چیت کی، ذرائع کے مطابق ایران نے واضح کردیا ہے کہ وہ خطے میں سعودی عرب کی آزاد اقوام پر ناجائز تجاوز کو برداشت نہیں کرئے گا۔ دونوں وزراء خارجہ نے علاقے کی حساس صورت حال کے پیش نظراور بحرین میں جاری مشکلات کو حل کرنے کے لئے باہمی صلاح و مشورے جاری رکھنے کی ضرورت پر زوردیا۔ ایران و ترکی کے وزراء خارجہ  بحرینی عوام کےجمہوری اور انسانی حقوق پر مبنی مطالبات پورے کئے جانے اور بحرین میں غیر ملکی فوجی مداخلت کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔ مشرقِ وسطیٰ کے حالات اور تاریخ پر نظر رکھنے والے مبصرین کا خیال ہے کہ سعودی عرب اور خلیجی ریاستون کی بحرین میں فوجی مداخلت عرب ملکوں کے نقشوں کو تبدیل کرنے کا آغازثابت ہوسکتی ہےاور سعودی عرب کو یہ مداخلت مہنگی پڑسکتی ہے،جہاں پہلے ہی عوام میں آل سعود کی مطلق العنانی کے خلاف جذبات پائے جاتے ہیں۔

Leave a Reply

You must be شامل ہیں تبصرہ لکھنے کے لیے.


SEO Powered By SEOPressor