اس صفحے کو سابقہ حالت (ڈیفالٹ) میں واپس لائیں

ٹھیک ہے

بحرین:مذہبی اجتماعات پرپابندی اورمساجد کی شہادت

بحرین کے روحانی پیشواء آیت اللہ عیسیٰ نے مختلف ملکوں کے شہریوں کو بحرینی شہریت دینے پر بادشاہ کو خبردار کیا ہے۔

منامہ (نیوزڈیسک) بحرین کی حکومت نے ملک کے مختلف حصّوں میں متعدد مسجدوں کو مسمار کرنے کےبعد اب ایک حکم نامے کی تحت گھروں میں شہدائے آزادی کے ایصال ثواب کیلئےقرآن خوانی اور مجالس پر بھی پابندی لگادی ہے ۔ عربی چینل العالم کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے وزیرداخلہ نے ملک کے مختلف حصّوں میں مساجد اور امام بارگاہوں کے مسمار کئے جانے کی حمایت کرتےہوئے گھروں میں بھی مذہبی اجتماعات پر پابندی کا حکم جاری کیا ہے۔  بحرین کی سکیوریٹی فورسز نے ام البنین مسجد کو جو کہ شہر حمد میں واقع تھی مسمار کردیا ہے۔ یادرہے بحرین میں پچیس افراد مظاہروں کے دوران سکیورٹی بحرینی اور سعودی فوجوں کی گولیوں اور تشدد میں جان بحق ہوچکے ہیں۔ بحرین میں کئی لاپتہ مظاہرین میں سے ایک کی گزشتہ دنوں بوری بند اور تشدد شدہ لاش ملی ہے۔ بحرین میں انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں کو ہراساں کئے جانے پر ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بحرین کی حکومت سے صرف رسمی احتجاج پر اکتفا کیا ہے۔ بحرین میں شوشل نیٹ ورکنگ، مقامی میڈیا اور انسانی حقوق کیلئے سرگرم افراد کیخلاف بحرینی اور سعودی فوجوں کا کریک ڈاون جاری ہے۔ دوسری طرف بحرین کے روحانی پیشواء آیت اللہ عیسیٰ نے مختلف ملکوں کے ایک مخصوص مکتبہ فکر کے شہریوں کو بحرینی شہریت دینے پر بادشاہ کو خبردار کیا ہے اور کہا کہ بحرینی عوام اس سازش کو ہرگز قبول نہیں کریں گے۔

Leave a Reply

You must be شامل ہیں تبصرہ لکھنے کے لیے.


SEO Powered By SEOPressor