اس صفحے کو سابقہ حالت (ڈیفالٹ) میں واپس لائیں

ٹھیک ہے

بحرین سے سعودی فوج نکل جائے، ایران کا انتباہ

مغرب کو چاہئے کہ وہ ایران کے ایٹمی حق کو تسلیم کرے اورمغرب کے پاس اس کے سوا کوئي چارہ بھی نہيں ہے،سابق سفارتکار

تہران (نیوزڈیسک) اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے علاقے کے حالات اور بحرین میں سعودی عرب کی فوجی مداخلت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کا اقدام غیر دانشمندانہ ہے اور اسے چاہئے کہ وہ فوری طور پر بحرین سے نکل جائے ایران کے وزیرخارجہ نے کہا کہ علاقے کے حالات کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کا موقف واضح ہے اور تہران دوسروں کے معاملات میں مداخلت نہ کرنے کے اصول کا پابند ہے،ایران خلیج فارس کا اہم ملک ہونے کے ناطے خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کو بحرین کے اندارونی معاملات سے دور رہنے کا مشورہ دے چکا ہے۔ خیال رہے سعودی عرب کی فوج بحرین کےنہتے شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے اور جس کے جواب میں بحرین کی عوام سعودی فوج سے مسلح لڑائی کا سوچ رہی ہیں جس سے اس خطے میں سیاسی عدم استحکام پیدا ہوگا۔ وزیر خارجہ اکبر صالحی نے ایران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے بارے میں مصری وزیر خارجہ کے بیان کے بارے میں کہا کہ ہم مصر اور اسلامی جمہوریہ ایران کے آئندہ سیاسی تعلقات کے بارے میں پرامید ہيں۔ دریں اثناء ایران میں ایٹمی ٹکنالوجی کا آج قومی دن منایا جارہا ہے اس موقع پر دنیا کے مختلف ملکوں کے سابق سینئر سفارتکاروں اور دانشوروں نے اپنے اپنے بیانات میں کہا ہے کہ مغرب کو چاہئے کہ وہ ایران کے ایٹمی حق کو تسلیم کرے اورمغرب کے پاس اس کے سوا کوئي چارہ بھی نہيں ہے ۔

Leave a Reply

You must be شامل ہیں تبصرہ لکھنے کے لیے.


SEO Powered By SEOPressor