بحرین: لبنانی شہریوں کو بےدخل کیا جارہاہے
انسانی حقوق کی ملکی اور عالمی تنظیموں نے بحرین میں انسانیت سوز خلاف ورزیوں پر افسوس اور امریکہ کی خاموشی پر حیرت کا اظہار کیا ہے
منامہ (نیوزڈیسک) سعودی عرب کی فوج کی سرپرستی میں بحرین کے سیکورٹی اہکاروں نے
16 لبنانی باشندوں کو ملک بدر کردیاہے،یہ مذموم کارروائی حزب اللہ لبنان کے قائد سید حسن نصراللہ کی جانب سےبحرین میں بادشاہت کی مخالفت میں عوام کی مذاحمتی تحریک کی حمایت کرنے کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔ سعودی فوج کے بحرین میں داخلہ کے بعد سے جمہوریت کے حق میں جدوجہد کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔اس سے قبل بحرین کی حکومت نے سرکاری ہسپتالوں میں کام کرنے والے 30 ڈاکٹروں اور 150 پیرامیڈیکل اسٹاف کے ارکان کوبرطرف کردیا ہے، برطرف ملازمین پر الزام ہے کہ اُنھوں نے بادشاہ کی حکومت کیخلاف مظاہروں میں زخمی ہونے والوں کو ابتدائی طبی امداد مہیا کی تھی۔ انسانی حقوق کی ملکی اور عالمی تنظیموں نے بحرین میں انسانیت سوز خلاف ورزیوں پر افسوس اور امریکہ سمیت مغربی ملکوں کی خاموشی پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔ دوسری طرف بحرین کے تعلیمی اداروں کے اساتذہ کیخلاف بھی فورسز کا کریک ڈاون جاری ہے۔ اساتذہ اپنے ساتھوں اور طلبہ پر غیر ملکی فوجوں کے تشدد کیخلاف ہرتال کا اعلان کیا تھا۔