اس صفحے کو سابقہ حالت (ڈیفالٹ) میں واپس لائیں

ٹھیک ہے

سعودی عرب میں سیاسی بے چینی،دیونبدی مکتب فکرمند

جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مفتی نعیم نے خطیبوں سے اپیل کی تھی کہ وہ خطبوں میں سعودی حکومت کےلیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔

کراچی (نیوزڈیسک) سعودی عرب میں سعود خاندان کے خلاف عوام کے احتجاج کے بعد پاکستان میں دیوبند مکتبِ فکر کی مذہبی جماعتیں اور علماء سعودی شاہی خاندان کے دفاع کے لیے میدان میں آگئے  اور فکرمند ہیں۔ ادھر کراچی شہر میں بعض مذہبی جماعتوں کی جانب سے بحرین اور سعودی عرب کے عوام کے حق میں وال چاکنگ بھی کی گئی ہے۔

کراچی کی مرکزی شاہراہ ایم اے جناح روڈ پر یہ وال چاکنگ نمایاں نظر آتی ہے جس میں سعود خاندان اور عرب افواج پر تنقید بھی کی گئی ہے اور لوگوں پر ’ظلم بند‘ کرنے کو کہا گیا ہے۔ اس سے قبل شیعہ علماء کونسل کی جانب سے بحرین، لیبیا، یمن اور مشرق وسطیٰ کی عوام سے یکہجتی کے اظہار کے لیے ریلی بھی نکالی گئی تھی۔

تین روز قبل شہر کے بڑے مدررسوں جامعہ بنوریہ، جامعہ فاروقیہ، جامعہ رشیدیہ، جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمان، اور جمعیت علمائے اسلام سمیع الحق گروپ سمیت دیگر مذہبی جماعتوں کے ایک مشترکہ اجلاس میں سعودی حکمرانوں کے خلاف چاکنگ پر ناراضی کا اظہار کیا اور سندھ کے گورنر ڈاکٹر عشرت العباد کو بھی اس سے آگاہ کیا گیا۔

شہر کی بعض مساجد میں نمازِ جمعہ کے خطبوں میں سعودی عرب کے شاہی خاندان سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مفتی نعیم نے خطیبوں سے اپیل کی تھی کہ وہ خطبوں میں سعودی حکومت کےلیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔

Leave a Reply

You must be شامل ہیں تبصرہ لکھنے کے لیے.


SEO Powered By SEOPressor