اس صفحے کو سابقہ حالت (ڈیفالٹ) میں واپس لائیں

ٹھیک ہے

شام : سیاسی انتشار پھیلانے میں اسرائیل ملوث،سازش بےنقاب

اسرائیل شام کی موجودہ حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی سازش میں براہ راست ملوث ہے،امریکی شہریوں نے لاکھوں ڈالرز تقسیم کئے۔

دمشق (نیوزڈیسک) شام نے اُن دو امریکیوں کو رہا کرکے امریکی سفارت کاروں کے حوالے کردیا  ہے جنھیں شام کی انٹیلی جنس نے چند روز قبل صدر بشارالاسد کی حکومت کیخلاف سازش کے الزام میں گرفتار کیا تھا کہ ملزمان نے مصر اور بحرین میں آمریت کیخلاف عوامی مظاہروں کے بعد شام کےجرائم پیشہ اور اقلیتی گرو سے رابطہ کیا اور اُنھیں شام کے بعض حصّوں میں سیاسی بے چینی پیدا کرنے اور ہوا دینے کیلئے وسائل مہیا کئے۔

امریکی محکمہٴ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے جمعے کے روز پریس بریفنگ کے دوران امریکی شہریوں کی رہائی کی تصدیق کردی۔ اُنھوں نے کہا کہ 32سالہ محمد رضوان اور 21برس کے پاتھک روٹ کو رہا گردیا ہے۔

رضوان کے پاس امریکی اور مصری شہریت ہے جب کہ اکیس سالہ روٹ امریکہ کی مشرقی ریاست ورمانٹ  کا رہائشی ہے ۔

شام کے سرکاری خبر رساں  میڈیا نے امریکی شہری پاتھک روٹ اور مصری نژاد رضوان کے اقرارِ جرم  کی خبر نشر کی تھی جس میں اِن دونوں کےاقرار کیا کہ وہ ایک کولمبیائی خاتون کیلئے کام کرتے تھے بیان میں اُنھوں نے اس بات کا بھی اقرار کیا کہ وہ مغربی کنارے  کا دورہ کر چکے ہیں اور اسرائیل میں وہاں کے حکام سے بھی ملے تھے،جنھوں نے شام میں ایسے افراد کو تلاش کرنے کا ٹاسک دیا تھا،جو شام میں اسد حکومت کو غیر مستحکم کرنے کیلئے آمادہ ہوں کولمبیائی خاتون  کہ جنکا نام شامی انٹیلی جنس نے مخفی رکھا ہے کے ذریعے پاتھک اور رضوان نے شام کے اُن گروہوں کو لاکھوں ڈالرز دیئے جو شام میں حالیہ سیاسی انتشار پیدا کرنے میں پیش پیش رہے،شام کے حکومتی ذرائع کہتے ہیں کہ اسرائیل شام کی موجودہ حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی سازش میں براہ راست ملوث ہے جبکہ اِن دونوں امریکیوں کے حاصل معلومات کی روشنی میں انتشار پسندوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔

Leave a Reply

You must be شامل ہیں تبصرہ لکھنے کے لیے.


SEO Powered By SEOPressor