شام کیخلاف سعودی اور اسرائیلی منصوبہ بےنقاب
سعودی عرب اور اسرائیل کے اشتراک کی بنیادی وجہ شاہ عبداللہ کا اسرائیل سے دوستی کا وہ ذلت آمیز فارمولا ہے کہ جس کو بشا
ر الاسد مسترد کرچکے ہیں۔
دمشق (نیوزڈیسک) شام میں بشار الاسد کی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کیلئے سعودی عرب اور اسرائیل کا مشترکہ خفیہ پلان ناکام بنا دیا گیا ہے عرب نیوز چینل العالم کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق میں سیکورٹی حکام نے ایک خفیہ ٹھکانے سے ایک سعودی شہری سمیت چار افراد کو گرفتار کیا ہے،تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ امریکہ میں قائم ایک یہودی تھنک ٹینک سے وابستہ ہیں اور یہاں اُنکی ہدایت کیمطابق کام کیا جارہا ہےاور اس کے تمام مالی اخراجات سعودی شہری برداشت کرتا ہے۔ اس خفیہ ٹھکانے میں شام کی حکومت کیخلاف بینرز اور پوسٹر تیار کئے جانے کے علاوہ زیر زمین خفیہ کمروں میں شام ، اردن اورلبنان کے جرائم پیشہ افراد کو رکھا گیا تھا جو شام میں ٹارگیٹ کلنگ اور مظاہرین پر فائرنگ کرنے میں ملوث ہیں۔ العالم نے شام کی سیکورٹی اداروں کے حوالے سے بتایا کہ امریکہ میں قائم تھنک ٹینک اسرائیلی خفیہ ادارے موساد سے وابستہ ہے اور سالہاسال سے شام میں اسرائیل کیلئے جاسوسی کررہاہے۔
العالم نےایک اور رپورٹ میں انکشاف کیاہےکہ دمشق میں ہی سعودی عرب کی قومی سلامتی کونسل کےسربراہ بندربن سلطان سے وابستہ ایک ایسےتخریبی گروہ کا پتہ چلا ہےجو صدربشارالاسد کو بدنام کرنے کے لئےان کے قریبی ساتھیوں کو حالیہ بدامنی میں ملوث ہونےکا پروپیگنڈہ کرتا تھا۔ بندربن سلطان ، جن کا اسرائیلی حکومت کےساتھ معاہدہ اب کھل کرسامنےآگیاہے، شام اور بحرین میں فرقہ وارانہ اختلافات کوہوا دینےکی سازش کررہے تھے،جو کہ شام کی عوام کی بیداری کی وجہ سے ناکام ہو گئی ہے۔
شام میں برسراقتدار بشار الاسد کی حکومت کیخلاف سعودی عرب اور اسرائیل کے اشتراک کی بنیادی وجہ سعودی فرماں روا شاہ عبداللہ کا اسرائیل سے دوستی کا وہ ذلت آمیز فارمولا ہے کہ جس کو بشار الاسد مسترد کرچکے ہیں اور اس فارمولے کے خلاف ڈٹ گئے۔