اس صفحے کو سابقہ حالت (ڈیفالٹ) میں واپس لائیں

ٹھیک ہے

صدارتی ریفرنس کے نقائص دور کئے جائیں،سپریم کورٹ

چیف جسٹس نے حکومت کو ریفرنس دوبارہ تحریر کرنے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت اکیس اپریل تک کےلئے ملتوی کردی ہے

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نےپیر کے روز سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کیخلاف صدر ذرداری کیطرف سے بھیجے گئے آئینی ریفرنس کی سماعت شروع کی عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کیس کی سماعت شروع کرنے سے پہلے اس کے قانونی نقائص دور کرنا ضروری ہیں۔ عدالت نے ڈاکٹربابراعوان کو ہدایت کی کہ اس ریفرنس میں واضح طور پر تحریر کیاجائے کہ قانونی سوال کیاہے ۔ اور وہ آئین کے آرٹیکل ایک سو چھیاسی کے ذمرے میں آتاہے ۔

ریفرنس میں صدر کے وکیل ڈاکٹر بابراعوان نے کہاکہ یہ پورا ریفرنس ہی قانونی سوالات پر مشتمل ہے ۔ تاہم عدالت کی سہولت کےلئےاور عدالت کی منشاء کے مطابق یہ سوالات دوبارہ تحریر کئے جائینگے ۔ چیف جسٹس نے حکومت کو ریفرنس دوبارہ تحریر کرنے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت اکیس اپریل تک کےلئے ملتوی کردی ہے ۔

Leave a Reply

You must be شامل ہیں تبصرہ لکھنے کے لیے.


SEO Powered By SEOPressor