اس صفحے کو سابقہ حالت (ڈیفالٹ) میں واپس لائیں

ٹھیک ہے

لبنان:شہریوں نےامریکی سفارتکاروں کی دوڑ لگوادی

ہر 10 میں سے 8 لبنانی شہری مشرقِ وسطیٰ اور اسرائیل  کے حوالے سے امریکی پالیسیوں کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں

بیروت (نیوزڈیسک) عرب ریاستوں سعودی عرب ،بحرین اور یمن میں امریکی وفادار حکمرانوں کی آمرانہ حکومتوں کو تحفظ دینے اور وہاں کی عوام پر ظلم و تشدد کیلئے اِن حکومتوں کو فری ہینڈ دینے پر ناراض لبنانی مسلمانوں نے جنوبی شہر صیدا میں امریکی سفارت کاروں کی دوڑ لگوادی علاقے کے معاملات میں امریکی مداخلت سے ناراض لبنان کے شہریوں نے ملک کے جنوبی علاقے میں امریکی سفارتکاروں پرحملہ کیا ہے۔

لبنان کی سیکورٹی کے ذرائع کے مطابق جنوبی شہر صیدا کے جوانوں نے شہر میں امریکی سفارتکاروں کی ایک ٹیم پر حملہ کرکے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی وفاداروں اور اسرائیل کی حمایت پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔ رشین ویب سائٹ رشیا الیوم

نے اس خبر کی تفصیل میں بتایا کہ لبنان کے جنوبی شہر صیدا میں امریکی سفارتکار ایک تقریب میں شرکت کیلئے پہنچے تھے جہاں کچھ نوجوانوں نے عالم عرب میں غیر مقبول آمر حکومتوں کو تحفظ فراہم کرنےپر احتجاج کیا اور جب اس احتجاج میں مزید مرد وخواتین شامل ہوئے اور اسٹیج کی جانب بڑھنے لگے تو میزبان سمیت امریکی سفارتکار وہاں سے رفوچکر ہوگئے ویب سائٹ کیمطابق لبنان میں امریکہ کیلئے نفرتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ہر 10 میں سے 8 لبنانی شہری مشرقِ وسطیٰ اور اسرائیل  کے حوالے سے امریکی پالیسیوں کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں

Leave a Reply

You must be شامل ہیں تبصرہ لکھنے کے لیے.


SEO Powered By SEOPressor