اس صفحے کو سابقہ حالت (ڈیفالٹ) میں واپس لائیں

ٹھیک ہے

مزار شریف : مظاہرین کا اقوامِ متحدہ کے دفتر پر حملہ 10 ہلاک

مشتعل مظاہرین امریکہ کے ایک پادری کی جانب سے قرآن مجید کو نذرِآتش کئے جانے کے واقعہ کے خلاف  احتجاج کررہے تھے۔

کراچی (نیوزڈیسک) فرانسیسی خبر رساں ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان  میں واقع اقوامِ متحدہ  کے ایک علاقائی دفتر پر مظاہرین کے حملے میں عالمی ادارے کے کم از کم 10 غیر ملکی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

‘اے ایف پی’ کے مطابق   واقعہ افغانستان کے شمالی شہر مزارِ شریف میں جمعہ کے روز پیش آیا جہاں ایک مظاہرے میں شامل افراد  نے اشتعال میں اقوامِ متحدہ کے دفتر پر حملہ کردیا۔

مظاہرین امریکہ کے ایک پادری کی جانب سے قرآن مجید کو نذرِآتش کیے جانے کے واقعہ کے خلاف  احتجاج کررہے تھے۔

مزارِ شریف  کی مقامی پولیس کے ترجمان  لعل محمد احمدزئی نے ‘اے ایف پی’ سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ مظاہرین کے تشدد سے اقوامِ متحدہ کے 10 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق تمام ہلاک شدگان غیر ملکی ہیں۔

تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ ہلاک ہونے والے اہلکاروں کا تعلق کن ممالک سے ہے۔

افغان دارالحکومت  کابل میں واقع اقوامِ متحدہ کے افغان  مشن کے مرکزی دفتر  کے ترجمان  ڈان مک نارٹن نے  مزارِ شریف میں واقع اپنے  علاقائی ہیڈکوارٹر پر مظاہرین کے حملے کی تصدیق کی ہے۔ تاہم  ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کا ادارہ اس واقعے کی تفصیلات اکٹھی کی جارہی ہیں۔

Leave a Reply

You must be شامل ہیں تبصرہ لکھنے کے لیے.


SEO Powered By SEOPressor