اس صفحے کو سابقہ حالت (ڈیفالٹ) میں واپس لائیں

ٹھیک ہے

مشرقِ وسطیٰ : امریکی صدرجلد نئی پالیسی کا اعلان کرینگے

امریکہ مشرقِ وسطیٰ میں مثبت تبدیلی کا راستہ روکنے کا پلان بنا چکا ہے، بادشاہتوں کوسپورٹ اور شام و ایران کی حکومتوں   کیخلاف سازشیں ہونگی،سیاسی مبصرین

واشنگٹن (نیوزڈیسک) امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں حکومت مخالف تحریکوں پر امریکہ کا ردعمل مختلف ہو سکتا ہے اور اس کی وجہ ہر ملک میں پائے جانے والے حالات ہوں گے۔

وزیر خارجہ کلنٹن نے کہا کہ خطے میں امریکہ کے بنیادی مفادات، مثلاً القاعدہ کے خلاف جنگ اور ایران سے لاحق خطرات کا سدباب، میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ واشنگٹن میں یو ایس مسلم فورم کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ اس صورت حال کے پیش نظر صدر براک اوباما کی انتظامیہ خطے سے متعلق اپنی حکمت عملی تبدیل کر رہی ہے تاکہ حکومتوں کے بجائے عوام پر زیادہ توجہ دی جا سکے۔

اُن کا کہنا تھا کہ صدر اوباما آئندہ چند ہفتوں میں ایک اہم تقریر میں اس نئی امریکی حکمت عملی کی وضاحت کریں گے۔ ہلری کلٹن نے مشرق وسطیٰ کے رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے ملکوں میں حقیقی سیاسی اصلاحات متعارف کرائیں۔

اکثر سیاسی مبصرین کا خیال ہے کہ مشرقِ وسطیٰ اور افریقہ کے مسلم ملکوں  میں حکمرانوں کی عیاشیوں اور خراب حکمرانی اور سلب شدہ سیاسی حقوق کیلئے سڑکوں پر آنے والے عوام کی مدد کرنے کے بجائے امریکہ اپنے مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے سرگرم ہوچکا ہے،یہ بات کسی سے پوشیدہ نہیں کہ تیونس میں علی زین العابدین اورمصر میں حسنی مبارک جسے سفاک آمروں کو بچانے کیلئے آخری وقت تک امریکہ کوششیں کرتا رہا اور اب بھی اِن آمروں کے احتساب میں امریکہ ہی سب سے بڑی رکاوٹ بنا ہوا ہے جمعہ 8 اپریل کو مصری عوام نے ایک مرتبہ پھر تحریر اسکوئر اپنا خون دیکر حسنی مبارک کے احتساب کو یقینی بنانے کی سعی کی ہے۔

ہلری کلنٹن کا یہ کہنا کہ مشرقِ وسطیٰ میں حکومت مخالف تحریکوں پر امریکہ کا ردعمل مختلف ہوسکتا ہے،اُن کا یہ جملہ  واضح کرتا ہے کہ امریکہ مشرقِ وسطیٰ میں مثبت تبدیلی کا راستہ روکنے کا پلان بنا چکا ہے یعنی وہ عرب آمریتیں جو اسرائیل اور خود امریکہ کیلئے کسی طرح کا خطرہ نہیں وہ برداشت ہونگی اور جہاں امریکہ مخالف حکومتوں کے قائم ہونے کا امکان ہے وہاں آمروں کی حکومتوں کوعوام کیخلاف سپورٹ کیا جائے گا۔ سعودی عرب،امارات،بحرین،کویت،قطر اور اردن میں بادشاہتوں کوسپورٹ کیا جائیگا جبکہ شام اور ایران میں حکومتوں کی تبدیلی کیلئے امریکی سازشیں جاری رہیں گی ۔

Leave a Reply

You must be شامل ہیں تبصرہ لکھنے کے لیے.


SEO Powered By SEOPressor