اس صفحے کو سابقہ حالت (ڈیفالٹ) میں واپس لائیں

ٹھیک ہے

مہمند ایجنسی میں آپریشن جاری رہے گا،پاک فوج

مہمند ایجنسی کا یہ علاقہ چھوڑا ہوا تھا جِس میں اب آپریشن شروع ہوا ہے اور یہ  مقصد کے حصول کے لیےاپنے اختتام تک پہنچے گا۔

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاک فوج کے شعبہٴ تعلقاتِ عامہ کےسربراہ، میجر جنرل اطہر عباس نےبتایا ہے کہ مہمند ایجنسی  میں شروع ہونے والی کارروائی  جاری رہے گی، جبتک کہ  سرحد کے ساتھ ملحقہ علاقےولی داد سے باقی ماندہ دہشت گردوں کا صفایا نہ ہوجائے۔

اُنھوں نے بتایا کہ  جمعرات کو شروع ہونے والی کارروائی میں پہلے ہی روز تقریباً  30 کے قریب دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، جب کہ فوج کے پانچ افسر اور جوان اِس میں شہید ہوئے، اور کوئی 12کے قریب زخمی ہوئے ۔

اُن سے وائٹ ہاؤس  کی طرف سے کانگریس  کوبھیجی جانے والی رپورٹ کے بارے میں  معلوم کیا گیا  جس میں کہا  گیا ہے کہ پاکستان کے پاس عسکریت پسندوں سے لڑنے کے لیےکوئی حکمتِ عملی موجود نہیں ہے۔ میجر جنرل اطہر عباس  کے بقول پاکستان ایک طے شدہ حکمتِ عملی کے تحت کام کر رہا ہے،اور’ یہ بات بغیر سیاق و سباق  کےکہی گئی ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ مہمند  ایجنسی میں تیسری بار آپریشن ہو رہا ہے، کیونکہ  علاقے میں پہلے مرحلے میں جتنا علاقہ ہدف تھا اُس کا باقاعدہ اعلان کیا گیا تھا۔ اُس کے بعد، اورکزئی، باجوڑ، خیبر اور جنوبی وزیرستان میں آپریشن کیا گیا تھا، کیونکہ جو بھی تجزیات ہیں اُن کی روشنی میں اور اُن کا جائزہ لے کر ترجیحات کے مطابق کارروائی کی جاتی ہے۔ اُن کے الفاظ میں:’جہاں فوری ضرورت ہے، وہاں پر فورسز بھیجی جاتی ہیں اور آپریشن کیے جاتے ہیں۔

میجر جنرل اطہر نے بتایا کہ مہمند ایجنسی کا یہ علاقہ چھوڑا ہوا تھا جِس میں اب آپریشن شروع ہوا ہے اور یہ  مقصد کے حصول کے لیےاپنے اختتام تک پہنچے گا۔

Leave a Reply

You must be شامل ہیں تبصرہ لکھنے کے لیے.


SEO Powered By SEOPressor