اس صفحے کو سابقہ حالت (ڈیفالٹ) میں واپس لائیں

ٹھیک ہے

پاکستان نےہمیشہ امریکہ کی بات سنی،میڈیا کو علم نہیں

افغان تنازعے کے حل کے لئے پاکستان کی کوششوں پر تشویش بلاجواز ہے،یہ جنگ پاکستان کو غیر مستحکم کررہی ہے، صدرذرداری

صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ افغان جنگ پاکستان کو غیر مستحکم کررہی ہے۔ اس کے پاکستان کی جمہوری اداروں کی بحالی اور معاشی خوشحالی کی کوششوں پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں

برطانوی اخبارگارڈین کوخصوصی انٹرویو میں صدر زرداری نے کہا کہ افغان تنازعے کے حل کے لئے پاکستان کی کوششوں پر تشویش بلاجواز ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران ہماری توجہ صرف سکیورٹی پررہی ہےتاہم اپنی بقا کے لیے ہمیں بہترمعیشت کی ضرورت ہے۔فوجی آمریت بھی ہماری جمہوری اداروں اورمعیشت کی بحالی کی کوششوں پر اثرانداز ہوئی ۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردارکے بارے میں وائٹ ہاؤس کی حالیہ رپورٹ کے بارے میں صدرزرداری نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امریکہ کی بات سنی تاہم کانگرس کے کچھ ارکان اورامریکی میڈیا کوعلم ہی نہیں کہ وہ پاکستان کے بارے میں کیا کہہ رہے ہیں۔ انہیں افغان جنگ کے بارے میں ڈیڈلائنز میں دلچسپی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے دورہ امریکہ میں باراک اوباما سے ڈرون ٹیکنالوجی شیئر کرنے کی بات بھی کریں گے۔ خیال رہے کہ امریکی انتظامیہ کی کانگریس کو بھیجی گئی رپورٹ کہ جس میں پاکستان کی فوج پر الزام لگایا گیا ہے کہ اُسکے پاس دہشت گردی کیخلاف لڑنے کی حکمتِ عملی نہیں ہے کوحکومتی اور حزبِ اختلاف کی تمام جماعتیں مسترد کر چکی ہیں۔

Leave a Reply

You must be شامل ہیں تبصرہ لکھنے کے لیے.


SEO Powered By SEOPressor