اس صفحے کو سابقہ حالت (ڈیفالٹ) میں واپس لائیں

ٹھیک ہے

پبجابی ججوں نےبھٹوکوپھانسی دیکرپنجاب پر داغ لگایا

اب عدلیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ پنجاب اور عدلیہ پرذوالفقار علی  بھٹو کے قتل کے الزام کو دھوئے۔گورنر پنجاب لیطیف گھوسہ

پتوکی (نیوزڈیسک) گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے کہا ہےکہ پنجابی ججوں نے ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دے کر پنجاب پر بدنما داغ لگایا۔ پتوکی میں وینٹرنری اینڈ اینمل یونیورسٹی کے کونووکیشن سے خطاب میں انھوں نے کہاکہ اب عدلیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ پنجاب اور عدلیہ پرذوالفقارعلی بھٹو کے قتل کے الزام کو دھوئے۔

انھوں نے بتایا کہ ایچ ای سی تحلیل نہیں کی جارہی، صوبوں کو منتقل کی جارہی ہے وفاق سپروائزری کا کردار جاری رکھے گا۔ انھوں نے کہا کہ دہشتگرد اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں، قائد اعظم نے ایسے پاکستان کا تصور نہیں کیا تھا۔

صدر آصف علی ذرداری جو کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین بھی ہیں نے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی کے خلاف کئی دہائیاں گزرنے کے بعد عدالت اعظمیٰ میں ریفرنس داخل کیا ہے۔ اکثرسینئر قانونی ماہرین اس ریفرنس کو پیپلزپارٹی کی سیاسی حکمتِ عملی قرار دیتے ہیں جبکہ ایسے قانونی ماہرین بھی ہیں جو یہ سمجھتے ہیں کہ اس پھانسی کے فیصلے کو جوکہ مارشل لاء کے جبر کے دور میں دی گئی تھی آزاد عدلیہ کی رائے حاصل کرنا پاکستان کی تاریخ کو درست کرنے کے مترادف ہوگا،لیکن ساتھ ساتھ پیپلزپارٹی کاآزاد عدلیہ پر دباو کو بھی پسندیدگی کی نگاہ سے نہیں دکھا جارہا ہے۔

Leave a Reply

You must be شامل ہیں تبصرہ لکھنے کے لیے.


SEO Powered By SEOPressor