اس صفحے کو سابقہ حالت (ڈیفالٹ) میں واپس لائیں

ٹھیک ہے

ڈیرہ غازیخان:سخی سرور کے مزار پر دو دھماکے 40 جابحق115 زخمی

دھماکے دوہوئے اور اُس وقت مزار کے احاطے میں زائرین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی ۔ پہلا دھماکہ مزار کے مرکزی دروازے پراور پانی کی سبیل کیساتھ ہوا

لاہور (بیورورپورٹ) ڈیرہ غازی خان کے قریب” سخی سرور دربار“ کے احاطے میں اتوار کو ہونے والے دو بم دھماکے میں مقامی حکام کے مطابق کم سے کم چالیس افراد جابحق اور115  سے زائد زخمی ہوگئے ہیں ۔عینی شاہدین کے مطابق پہلا دھماکہ مزار کے مرکزی دروازے پرہوا جبکہ دوسرا دھماکہ پانی کی سبیل کیساتھ ہوا

ضلعی رابطہ افسر افتخارساہونے بتایا ہے کہ دھماکے دو تھے اور اُس وقت مزار کے احاطے میں زائرین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی ۔ اُن کا کہنا ہے کہ ”کچھ ہلاکتیں ہوئی ہیں“ لیکن وہ فوری طور پر ان کی تعداد کے بارے میں کچھ کہنے سے قاصر ہیں۔ جنوبی پنجاب میں بڑی تعداد میں طالبان کی موجودگی کے بارے میں وفاقی حکومت بیانات جاری کرتی رہتی ہے جبکہ پنجاب کی صوبائی حکومت اس سے انکار کرتی ہے۔ طالبان جو دیوبندی مکتبہ فکر سے تعلق رکھتے ہیں اور اِن کے عقائد کے مطابق مزارات کی زیارت پر جانا اور عُرس منانا درست نہیں ہے خصوصا پنجاب اور سندھ میں بزرگانِ دین کے مزارات پر خود کش دھماکے کرتے رہے ہیں اِن میں لاہور میں داتا دربار اسلام آباد میں بری امام اور کراچی میں عبداللہ شاہ غازی کے مزارات شامل ہیں۔ اِن حملوں کی ذمہ داری طالبان قبول کرتے رہے ہیں۔

ڈی سی او نے بتایا کہ دھماکوں میں کم سے کم 35 افراد زخمی ہوئے ہیں جنھیں موقع پر ابتدائی طبی امداد پہنچانے کا بندوبست کیا گیا ہے جبکہ شدید زخمیوں کو ڈیرہ غازی خان کے ہسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔

Leave a Reply

You must be شامل ہیں تبصرہ لکھنے کے لیے.


SEO Powered By SEOPressor