اس صفحے کو سابقہ حالت (ڈیفالٹ) میں واپس لائیں

ٹھیک ہے

کابل : نیٹوکے فوجی اڈے پرخود کش حملہ ناکام

تین حملہ آوروں میں سے دو جسموں سے بندھے بارود میں دھماکے سے ہلاک ہوئے،نیٹو کے تین فوجی معمولی زخمی ہوئے۔

کابل (نیوزڈیسک) نیٹو نے کہا ہے کہ اُس کے فوجیوں نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مضافات میں قائم اپنے اڈے پر حملے کو کامیابی سے ناکام بنا دیا ہے۔ حکام کے مطابق  چھوٹے ہتھیاروں اور بموں سے لیس دو حملہ آور وں نے نیٹو کے اڈے پر ہفتے کودن چڑھنےپر حملہ کیا جنہیں جوابی کارروائی میں ہلاک کر دیا گیا۔

افغانستان میں تعینات غیر ملکی افواج کے مطابق اس حملے میں اُس کے تین فوجی معمولی زخمی ہو ئے ہیں۔ نیٹو کے مطابق کم از کم ایک حملہ آور نے ممکنہ طور پر خودکش حملے میں استعمال ہونے والی جیکٹ پہن رکھی تھی۔

کابل کے صوبائی پولیس کے سربراہ جنرل محمد ایوب سالنگی نے بیایا ہے کہ اطلاعات کے مطابق یہ تین حملہ آوروں کی کارروائی تھی جن میں سے دو اپنے جسموں سے بندھے بارود میں دھماکے سے ہلاک ہو گئے جب کہ تیسرے کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا۔

Leave a Reply

You must be شامل ہیں تبصرہ لکھنے کے لیے.


SEO Powered By SEOPressor