اس صفحے کو سابقہ حالت (ڈیفالٹ) میں واپس لائیں

ٹھیک ہے

کراچی : بھتہ خوری کیخلاف تاجروں کی مکمل ہڑتال

بھتہ خوری اورجرائم کی وارداتوں میں اضافے کیخلاف پاکستان کی اقتصادی شاہ رگ کراچی کے تاجر سراپا احتجاج بن گئے

کراچی (نیوز ڈیسک)  کراچی  کی تاجر برادری کی طرف سے منگل کو بھتہ خوری اور جرائم  کے واقعات میں اضافے کے خلاف مکمل ہڑتال کی گئی، تمام بڑی اور چھوٹی مارکٹیں مکمل طور پر بند رہیں۔ مبینہ طور پر پیپلزامن کمیٹی اور دیگر جرائم پیشہ گروہوں کیطرف سے تاجروں سے بھتہ وصولی کی مسلسل شکایتوں پر نہ صرف یہ کہ جرائم پیشہ گروہوں کیخلاف ریاستی طاقت استعمال نہیں کی گئی بلکہ جلتی پر تیل یہ کہ سندھ کے صوبائی وزیرِ داخلہ ذوالفقار مرزا پیپلز امن کمیٹی کو فلاحی تنظیم کہہ دیا، یہ بات روشن ہے کہ پیپلزامن کمیٹی لیاری گینگ وار کا چربہ ہے جسے کراچی کی نمائندہ جماعت متحدہ قومی مومنٹ کیخلاف سیاسی طاقت کے توازن کو بگاڑنے کیلئے بنایا گیا تھا

ملک کے اس سب سے بڑے شہر میں تجارتی مراکز کے علاوہ چھوٹی مارکیٹیں اور پٹرول پمپس بھی بند ہیں، جب کہ ہنگاموں کے خطرے کے پیش نظر سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم نظر آ رہی ہے۔

ہڑتال ’آل کراچی تاجر اتحاد‘ کی اپیل پر کی جا رہی ہے لیکن کراچی چیمبر آف کامرس کے عہدے داروں نے ایک روز قبل اس  ہرتال سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ حکومت کو شہر میں امن و امان کی صورت حال بہتر بنانے کے لیے مزید وقت دینا چاہتے ہیں اور احتجاج کرنے کا فیصلہ رواں ماہ کے وسط میں کیا جائے گا۔

کراچی کی سب سے با اثر سیاسی جماعت متحدہ قومی موومنٹ نے بھی ہڑتال کرنے والے تاجروں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

دریں اثناء کراچی پولو گراونڈ میں کراچی چمبر آف کامرس کا اجلاس اُس وقت بد نظمی کا شکار ہوگیا جب آل کراچی تاجراتحاد کے کارکنوں نے الزام لگایا کہ کراچی چمبر کے صدر قاسم تیلی نے حکومت کی ایماء پر ہرتال نہ کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر دونوں طر کے حامی آپس مہں جھگڑ پڑے۔

Leave a Reply

You must be شامل ہیں تبصرہ لکھنے کے لیے.


SEO Powered By SEOPressor